• Mon, 04 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مسجد محبوب سبحانی کا تحفظ قانون کے دائرے میں رہ کر کیا جائے: مولانا معین میاں

Updated: September 24, 2024, 5:55 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

مولانا نے یہ بھی کہا کہ ہر الیکشن سے قبل سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے اس طرح کی حرکتیں کی جاتی ہیں۔ اس لئے مسلمان سیاستدانوں کے نفرت انگیز بیانات کے جھانسوں میں نہ آئیں اور مسجد کے امام اور علماء کی باتوں پر عمل کریں۔

A meeting of scholars was held in Mahbub Subhani Masjid on Monday after noon prayer. Photo: INN.
محبوب سبحانی مسجد میں پیر کو بعد نماز ظہر علماء کی میٹنگ ہوئی۔ تصویر: آئی این این۔

بی ایم سی کے ذریعہ دھاراوی میں واقع مسجد محبوب سبحانی اہلسنت ولجماعۃ پر انہدامی کارروائی کی کوشش سے مسجد کو لاحق خطرے کا حل نکالنے کیلئے پیر کو بعد نماز ظہر اسی مسجد میں علماء کرام کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں مسجد کے تحفظ کیلئے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کوششیں کرنے کی تلقین کی گئی۔ اس میٹنگ میں مقامی علماء کے ساتھ بڑی تعداد میں مقامی افراد نے بھی شرکت کی تھی۔ 
اس میٹنگ میں مولانا سید معین الدین اشرف عرف معین میاں اور رضاء اکیڈمی کے بانی اور سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران مولانا معین میاں نے مشورہ دیا کہ مسجد محبوب سبحانی کے تحفظ کیلئے جو بھی کوششیں کی جائیں وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کی جائیں، کوئی بھی شخص قانون اپنے ہاتھوں میں نہ لے اور جو لوگ سیاستدانوں اور دیگر اہم شخصیات سے اس سلسلے میں ملاقات کررہے ہیں ان کا بھی تعاون کیا جائے۔ 
مولانا نے یہ بھی کہا کہ ہر الیکشن سے قبل سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے اس طرح کی حرکتیں کی جاتی ہیں۔ اس لئے مسلمان سیاستدانوں کے نفرت انگیز بیانات کے جھانسوں میں نہ آئیں اور مسجد کے امام اور علماء کی باتوں پر عمل کریں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK