اسمبلی نتائج کے بعد سےبہوجن سماج وادی پارٹی کی سربراہ مایاوتی سماجوادی پارٹی کے خلاف مسلسل لفظی حملے کررہی ہیں۔
EPAPER
Updated: March 31, 2022, 12:13 PM IST | Agency | Lucknow
اسمبلی نتائج کے بعد سےبہوجن سماج وادی پارٹی کی سربراہ مایاوتی سماجوادی پارٹی کے خلاف مسلسل لفظی حملے کررہی ہیں۔
اسمبلی نتائج کے بعد سےبہوجن سماج وادی پارٹی کی سربراہ مایاوتی سماجوادی پارٹی کے خلاف مسلسل لفظی حملے کررہی ہیں۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کے غیر ملکی دوروں پر سوال اٹھاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بدھ کو کہا کہ اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا کے غیر ملکی دوروں کی آڑ میں ایس پی صدر اپنی ان کمیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جس کا شکار بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)ان کو اکثر بناتی رہی ہے۔مایاوتی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا’’نومنتخب یوپی اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا کے متعدد دفعہ بیرون ممالک دوروں کی آڑ میں اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو کا اپنے بیرون ممالک دوروں کو ترقی کے بہانے مناسب ٹھہرانے کی کوشش ان کی ان کمیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے جس کا شکار بی جے پی ان کو اکثر بناتی رہی ہے، کیا صحیح؟۔‘‘ انہوں نےآگے لکھا ہے کہ’’جامع ترقی کے لئے صحیح سوچ ویژن ضرور ی ہے جو بغیر بیرون ممالک دورے کے بھی ممکن ہے۔ ایسا بی جے پی حکومت نے تاج ایکسپریس وے، گنگا ایکسپریس وے کے ذریعہ ثابت کر کے دکھایا ہے۔ جس طرح فساد، تشدد و جرائم پر کنٹرول کے لئے آئین ول پاور ضروری ہے۔ اسی طرح ترقی کے لئے بھی تنگ نظری نہیں صحیح سوچ ضروری ہے۔‘‘ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو ملنے والی ہار کے بعد بی ایس پی سپریمو خصوصی طور سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) پر لگاتار حملے کررہی ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ایس پی پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے اور بی جے پی سے ملی بھگت کا الزام لگایا تھا۔ حال ہی میں منعقد ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کو صرف ایک سیٹ ملی ہے۔