پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو بی جے پی پر عدم تحفظ کا شکار ہونے کا الزام لگایا۔ محبوبہ نے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار پارٹی اب ملک میں مسلم کمیونٹی کی زبان پر پولیسنگ کر رہی ہے۔
EPAPER
Updated: September 18, 2026, 11:45 AM IST | Agency | Srinagar
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو بی جے پی پر عدم تحفظ کا شکار ہونے کا الزام لگایا۔ محبوبہ نے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار پارٹی اب ملک میں مسلم کمیونٹی کی زبان پر پولیسنگ کر رہی ہے۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو بی جے پی پر عدم تحفظ کا شکار ہونے کا الزام لگایا۔ محبوبہ نے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار پارٹی اب ملک میں مسلم کمیونٹی کی زبان پر پولیسنگ کر رہی ہے۔ آئی پی ایس افسر بشریٰ بانو کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے اقلیتی برادری کو اب کوئی صدمہ نہیں پہنچتا۔واضح رہے ، آئی پی ایس افسر بشریٰ بانو کا مغربی بنگال کے کھڑگپور میں اے ایس پی کے طور پر چارج سنبھالنے کے صرف ڈھائی ماہ بعد تبادلہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:امریکی ایوانِ بالا میں ڈیموکریٹ کا اسرائیل کو ۴۰؍ ہزار بموں کی منظوری سے انکار
بشریٰ بانو نے اپنے آئی پی ایس افسر بننے کا سفر شیئر کرنے کے لیے ایک ویڈیو بنایا تھا جس میں خطاب کے دوران انہوں السلام علیکم اورجزاک اللہ کا استعمال کیا تھا، جس کے بعد ایک ہندو تنظیم نے اس کی شکایت کی۔ معاملہ داخلہ سکریٹری تک پہنچا تو بشریٰ بانو کا تبادلہ کر دیا گیا۔ جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ’’السلام علیکم ،انشاء اللہ اور جزاک اللہ کہنے پر بشریٰ بانو کا تبادلہ اور پھر مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری کے ذریعہ انتخابات کو مسلمانوں کی وفاداری کا امتحان قرار دیا جانا، یہ اب پوری برادری کے لیے حیران کن واقعہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ امن اور اللہ کی رحمت جیسے سادہ دعائیہ الفاظ ایک بڑی سیاسی جماعت کو ہلا کر رکھ سکتے ہیں۔یہ کافی مضحکہ خیز ہے کہ تین سادہ الفاظ- `خدا کی آپ پر رحمت ہو ،خدا کی مرضی اور خدا کی جزا - اتنی بڑی اور طاقتور جماعت کو ہلا کر رکھ سکتے ہیں۔