• Fri, 06 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مرسڈیز بینز کا ہندوستان میں زیادہ الیکٹرک گاڑیاں اسمبل کرنے کا ارادہ

Updated: July 15, 2024, 2:03 PM IST | Agency | Munich

ملک میں الیکٹرک گاڑیاں بنائے جانے سے کمپنی کو لاگت میں فائدہ ہوگا۔ ساتھ ہی صفر کاربن اخراج کا ہدف بھی حاصل ہوگا۔

A worker shines a car at a Mercedes-Benz factory. Photo: INN
مرسڈیز بینز کی فیکٹری میں کار کو چمکاتی ملازمہ۔ تصویر : آئی این این

جرمن لگژری کار ساز کمپنی مرسڈیز بینز ملک میں اپنے پلانٹس میں زیادہ تعداد میں الیکٹرک گاڑیاں (ای ویز) اسمبل کرنے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ نہ صرف لاگت کے فوائد حاصل کئے جا سکیں بلکہ صفرکاربن اخراج کی نقل و حمل کے اہداف کو بھی حاصل کیا جا سکے۔ کمپنی کے ایک سینئر افسر نے یہ جانکاری دی۔ 
 خیال رہے کہ مرسڈیز بینز انڈیا فی الحال اپنے چاکن پلانٹ میں اپنی فلیگ شپ الیکٹرک لگژری سیڈان ای کیو ایس کو اسمبل کر رہا ہے۔ کمپنی مانگ کے لحاظ سے دوسرے ماڈلس کے لوکلائزیشن پر بھی غوروخوض کر رہی ہے۔ سنتوش ایّر، منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او)، مرسڈیز بینز انڈیا نے کہاکہ ’’ہمارا حتمی مقصد صفر کاربن اخراج کی نقل و حمل ہے۔ اس کا مطلب نہ صرف ایندھن کے اخراج کو کم کرنا ہے بلکہ کاروں کی `ری سائیکلنگ بھی ہے۔ ہم ایسی کارین بنانا چاہتے ہیں کہ جس سے کاربن کے اخراج کو بھی کم کیا جاسکے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی برآمدات میں بہتری

انہوں نے مزید کہاکہ ’’ہمیں اسے مجموعی طور پر دیکھنا ہوگا۔ لہٰذا، ای وی کی پیداوار ایک اچھا قدم ہے اور ہم اس سمت میں آگے بڑھتے رہیں گے کیونکہ مارکیٹ کی مانگ میں تبدیلی آتی ہے۔ ایّر سے ہندوستان میں مقامی طور پر ای وی کو اسمبل کرنے کے ان کے طویل مدتی منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مرسڈیز بینز انڈیا نے اکتوبر۲۰۲۲ء سے چاکن پلانٹ میں ای کیو ایس ماڈلس کو اسمبل کرنا شروع کر دیا تھا۔ یہ ہندوستان میں فروخت ہونے والے ۴؍ ای وی ماڈلس میں سے ایک مقامی طور پر اسمبل شدہ ماڈل ہے ۔ اس کی قیمت۶۶؍ لاکھ سے۱ء۶؍ کروڑ روپے کے درمیان ہے۔ مقامی طور پر گاڑیوں کو اسمبل کرنے کے فوائد کو تسلیم کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ ’’میرے خیال میں لوکلائزیشن سے ہمیں کچھ لاگت کے فوائد حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ آج دیکھیں تو ایک ای کیو ایس کار تقریباً۱ء۵؍ کروڑ روپے میں دستیاب ہے، ہندوستان میں اسمبل کرنے سے اس کی لاگت میں کمی آئے گی تو اس کے دام میں بھی فرق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاگت کے فوائد کے علاوہ یہ ہمیں ای وی کے بارے میں مزید جاننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آج ہم ای ویز اسی خطوط پر تیار کر رہے ہیں جہاں روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK