Inquilab Logo

میکسیکو اور چلی نے عالمی عدالت سےغزہ میں اسرائیلی جرائم کی جانچ کا مطالبہ کیا

Updated: January 20, 2024, 12:48 PM IST | Agency | Mexico City

اس ضمن میں سماعت جنوبی افریقہ کے ذریعہ داخل کردہ جنگی جرائم کے مقدمے سے الگ ہوگی، میکسیکو نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا حوالہ دیا۔

The International Court of Justice has been appealed to investigate war crimes. Photo: INN
عالمی عدالت انصاف سے جنگی جرائم کی جانچ کی اپیل کی گئی ہے۔ تصویر : آئی این این

میکسیکو اور چلی نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی جے) سے کہا ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار کا استعمال کرتے ہوئے غزہ میں عام شہریوں  کے خلاف اسرائیل کے جرائم کے ارتکاب کی تحقیقات کرے۔ میکسیکو کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ میکسیکو اور چلی نے ریاست فلسطین کی صورتحال پر عالمی فوجداری عدالت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے اپنے دائرہ اختیار میں جرائم کے ممکنہ ارتکاب کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ 
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ میکسیکو اور چلی کی جانب سے یہ اقدام تازہ تشدد اور جنگی کارروائیوں اضافے خاص طور پر شہری ٹھکانوں پر بمباری کے پیش نظر عالمی عدالت کے دائرہ اختیار کے تحت جرائم کے مبینہ مسلسل ارتکاب، خاص طور پر ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کے حملے کے بعد سے بڑھتی ہوئی تشویش کی وجہ سے کیا ہے۔ 
عالمی عدالت کے روم اعلامیہ کے تحت، رکن ممالک ایسی صورتحال کا کیس بھیج سکتے ہیں جس میں عدالت کے دائرۂ اختیار میں ایک یا زیادہ جرائم کا ارتکاب ہوا ہو، اور وہ پراسکیوٹر سے درخواست کرسکتے ہيں کہ وہ صورتحال کی تحقیقات کرے اور اس بات کا تعین کرے کہ آیا الزامات عائد کیے جانے چاہئیں۔ چلی اور میکسیکو کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی مداخلت اقوام متحدہ کی ان رپورٹوں کی روشنی میں خاص اہمیت رکھتی ہے جن میں بڑے پیمانے پر ایسے واقعات کی تفصیل دی گئی ہے جو روم کے قانون کے تحت آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں جرائم شمار ہوسکتے ہیں۔ ہیگ میں ۱۲۔ ۱۱؍جنوری کو اقوام متحدہ کی عدالت نے جنوبی افریقہ کے مقدمے پر عوامی سماعت کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK