• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میکسیکو: انتخابی ریلی کے دوران اسٹیج کا ایک حصہ گرنے سے ۹؍ افراد ہلاک،۵۰؍ زخمی

Updated: May 23, 2024, 2:18 PM IST | Mexico City

میکسیکو کی نیوولیون ریاست میں انتخابی ریلی کے دوران اسٹیج کے ایک حصے کے گرنے کے سبب تقریباً ۹؍ افراد ہلاک جبکہ ۵۰؍ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب درمیانی بائیں بازو کے صدارتی امیدوار جارج الواریز مینیز مونٹیری کے قریب سان پیڈرو گارزا گارسیا شہر میں تقریر کر رہے تھے۔ متاثرین میں ۸؍نوجوان اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

Police can be seen at the scene of the accident. Image: X
جائےحادثہ پر پولیس دیکھی جا سکتی ہے۔ تصویر: ایکس

مقامی گورنر نے کہا کہ میکسیکو کی نیوو لیون ریاست میں انتخابی ریلی کے دوران اسٹیج کے ایک حصے کے گرنے کے سبب تقریباً ۹؍ افراد ہلاک جبکہ ۵۰؍ افرادزخمی ہوئے ہیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب درمیانی بائیں بازو کے صدارتی امیدوار جارج الواریز مینیز مونٹیری کے قریب سان پیڈرو گارزا گارسیا شہر میں تقریر کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: رئیسی اوردیگرمتوفین کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جلوس جنازہ میں سوگواروں کا ازدحام

تاہم، حادثے میں وہ زخمی نہیں ہوئے ہیں اور انہیں حادثے کے بعدتعاون کرنے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ان کےمطابق ان کی ٹیم کے متعدد لوگوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 

اس حادثے کی ویڈیو میں اسٹیج کے ایک حصے کو گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر کئی افراد موجود تھے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں مسٹر مینیز کو اپنے حامیوں کو پکارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور پھر حفاظت کیلئے اسٹیج کے پیچھے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب انہیں یہ احساس ہوا ہے اسٹیج کا کچھ حصہ گر رہا ہے۔ویڈیو میں لوگوں کو چیختے ہوئے اور اسٹیج سے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


مسٹر مینیز نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کچھ سیکنڈ میں اتنا بڑا حادثہ درپیش آیا۔ اچانک سے آندھی آئی اور پھر اسٹیج کا ایک حصہ گر گیا جس کے نتیجے میں یہ مہلک حادثہ درپیش آیا۔ اس ضمن میں ریاستی گورنر سیموئل گارسیا نے بتایا کہ متاثرین میں ۸؍ نوجوان اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ تاہم، زخمیوں میں سے تین افراد کو آپریشن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے گھر میں رہنے کو ترجیح دیں۔ میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈوروہ لواحقین، متاثرین کے دوستوں اور سیاسی حامیوں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ گلے مل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK