• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت،۱۲۵؍ سے زائد شہید

Updated: November 07, 2024, 11:30 AM IST | Gaza And Bairut

غزہ پٹی میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف ۳؍ نئے قتل عام کیے۔

A social worker searches for people buried under the rubble in Barja, Lebanon. Photo: INN
لبنان کے برجا میں سماجی کارکن ملبےکے نیچے دبے افراد کی تلاش کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

غزہ پٹی میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف ۳؍ نئے قتل عام کیے۔ وزارت صحت نے منگل کو روزانہ کے  اپ ڈیٹس میں بتایا کہ غزہ پٹی کے اسپتالوں میں ان قتل عام کے نتیجے میں ۱۷؍ فلسطینی شہید جبکہ ۸۶؍ زخمی ہوگئے۔  ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی  موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: آئی سی سی کی درجہ بندی میں رشبھ پنت چھٹے نمبر پر

لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملے جاری رہے

لبنان کے مختلف علاقوں میں منگل کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم۲۵؍ افراد ہلاک اور۳۲؍ دیگر زخمی ہو گئے۔ لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ ایجنسی کے مطابق ماؤنٹ لبنان کے چوف ضلع میں بارجا میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں۱۵؍ افراد جاں بحق ہو گئے۔بتایا گیا کہ  بعلبیک میں  تالیہ کی میونسپلٹی ، بعلبیک-ہرمل گورنمنریٹ کے ساتھ ہی جنوبی اور مشرقی لبنان کے قصبوں اور گاؤوں   میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے اضافی جانی نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ لبنان اور شام کے درمیان مسنا جدیت یابوس بارڈر کراسنگ پر ایک پک اپ ٹرک کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
  دریں اثناء حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے مقبوضہ گولان میں اسرائیل کی۸۱۰؍ ویں ہرمون بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر مالی گولانی بیرک پر راکٹ فائر کیے۔ کئی اسرائیلی شہروں میں اسرائیلی فورسز پر بھی راکٹوں سے حملے  کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK