Inquilab Logo Happiest Places to Work

ترکی کے وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ میں جنگ کے وسیع تر خطرات کے پیش نظرعلاقائی دورہ

Updated: March 18, 2026, 10:14 PM IST | Ankara

ترکی کے وزیر خارجہ خاقان فيدان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بڑھنے کے خطرات کے پیش نظر خطے کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے، اس دورے کا مقصد جنگ کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں کو تیز کرنا اور تنازع کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حمایت حاصل کرنا ہے۔

Turkish Foreign Minister Hakan Fidan. Photo: X
ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فیدان۔ تصویر: ایکس

ترکی نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگ کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے علاقائی دورہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد اس تنازع کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حمایت حاصل کرنا ہے۔منگل کو انقرہ میںکنیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیدان نے کہا کہ یہ دورہ بدھ سے شروع ہوگا اور اس میں تنازع کو روکنے اور مزید تشدد سے بچنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔انہوں نے ایرانی حکام کو نشانہ بنانے والے سیاسی قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں’’ ماورائے جنگ کی غیر قانونی کارروائیاں‘‘ قرار دیا اور فوری طور پر انہیں روکنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ایران جنگ: ہرمز سے ۹۰؍ جہاز گزرے، جاپان متحرک

بعد ازاں فیدان نے خبردار کیا کہ یہ تنازع اب لبنان تک پھیل چکا ہے اور عراق میں اس کی نوعیت خطرناک حد تک پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے، جس سے علاقائی استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اس دورے میں صدر رجب طیب اردگان کے پیغامات پہنچائیں گے، جن میں خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے انقرہ کی تجاویز کا خاکہ موجود ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ’’ ترکی اس پیش رفت کا جائزہ لینے اور اپنی کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے مغربی اور مشرقی دونوں شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ہمارا مقصد ایک ہی ہے: ایک ایسا خطہ جہاں ہر کوئی اپنی سرحدوں کے اندر سلامتی اور خودمختاری کے ساتھ رہے۔‘‘اس کے علاوہ  فیدان نے فلسطینی ریاست اور وسیع تر علاقائی استحکام کے لیے ترکی کی حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ایرانی پاسداران انقلاب کا علی لاریجانی کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان

واضح رہے کہ ترکی اس بحران میں خود کو ایک اہم سفارتی کردار کے طور پر پیش کر رہا ہے، جس کا مقصد تنازع کی شدت میں اضافے کو روکنے کے لیے مختلف فریقوں کے درمیان رابطے کا کام کرنا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK