تازہ اعداد و شمار کے مطابق قومی سطح پر ڈیموکریٹس کو۴ء۵۱؍ فیصد جبکہ ریپبلکنز کو۲ء۴۳؍ فیصد حمایت حاصل ہے۔ انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل۔
EPAPER
Updated: October 31, 2026, 3:20 PM IST | Agency | Washington
تازہ اعداد و شمار کے مطابق قومی سطح پر ڈیموکریٹس کو۴ء۵۱؍ فیصد جبکہ ریپبلکنز کو۲ء۴۳؍ فیصد حمایت حاصل ہے۔ انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل۔
امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں صرف۴؍ دن باقی رہ گئے ہیں اور انتخابی مہم اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ تازہ قومی سروے میں ڈیموکریٹک پارٹی کو ریپبلکن پارٹی پر برتری حاصل ہے، جبکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتے کے آخر میں کنساس اور آئیووا میں ہونے والی اپنی دو انتخابی ریلیاں منسوخ کرکے تقریباً۲۰؍ ریاستوں میں ٹیلی فون کے ذریعے انتخابی اجتماعات سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب الاسکا میں سینیٹ کی نشست کے انتخابی نتائج سے متعلق قانونی تنازع پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث نتائج کے اعلان میں تاخیر کا خدشہ ہے۔
ریئل کلیئر پولنگ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق قومی سطح پر ڈیموکریٹس کو۵۱ء۴؍ فیصدجبکہ ریپبلکنز کو۴۳ء۲؍ فیصد حمایت حاصل ہے۔ اس طرح ڈیموکریٹس کو۸ء۲؍ فیصد پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔امریکہ میں مارکویٹ لا اسکول پول کے ڈائریکٹر اور قانون و عوامی پالیسی کے پروفیسر چارلس فرینکلن نے کہا کہ ٹرمپ کی گرتی ہوئی مقبولیت اور معاشی مسائل ریپبلکن پارٹی کے لئے تشویش کا باعث ہیں۔۲۸؍ اکتوبر کو جاری ہونے والے مارکویٹ لا اسکول کے تازہ سروے کے مطابق۱۴؍ سے۲۲؍ اکتوبر کے درمیان ریاست وسکونسن میں کئے گئے سروے میں ٹرمپ کی مقبولیت۳۷؍فیصد رہی، جبکہ۶۱؍ فیصد افراد نے ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھئے:اسرائیل میں نتائج کا اعلان، سیاسی بحران کا خدشہ
سروے میں صرف۱۶؍ فیصد افراد نے کہا کہ وہ ایک سال پہلے کے مقابلے مالی طور پر بہتر حالت میں ہیں جبکہ۴۲؍ فیصد نے اپنی مالی حالت کو پہلے سے خراب اور اتنے ہی افراد نے تقریباً یکساں قرار دیا۔
فرینکلن نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹک ووٹروں میں انتخابی جوش زیادہ ہے اور وہ ووٹ ڈالنے کے معاملے میں بھی زیادہ پُرعزم ہیں۔ ان کے مطابق اس صورتحال سے ڈیموکریٹس کو اہم برتری حاصل ہو رہی ہے اور یہ ملک کی موجودہ صورتحال سے ریپبلکن ووٹروں کی مایوسی کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ریاست ٹیکساس میں سی این این کے جمعرات کو جاری کردہ سروے کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جیمز ٹالاریکو کو۴۹؍فیصد جبکہ ریپبلکن امیدوار کین پیکسٹن کو۴۳؍فیصد حمایت حاصل ہے۔ اسی سروے میں مشی گن میں ڈیموکریٹک امیدوارعبدالسید ۴۹؍ فیصد حمایت کے ساتھ ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز (۴۲؍ فیصد) سے آگے ہیں۔