• Tue, 13 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میرا۔بھائندر: بس کرایہ میں اضافہ کا امکان، اے سی بسکرایہ میں کمی!

Updated: October 13, 2026, 2:29 PM IST | Sajid Mahmood Sheikh | Mumbai

میرا۔بھائندر میونسپل کارپوریشن کے مقامی ٹرانسپورٹ محکمہ نے مسافروں کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری کر لی ہے۔ کارپوریشن کی  ۱۶؍ اکتوبر کو ہونے والی جنرل باڈی میٹنگ میں عام بسوں کے کرایہ میں کم از کم  ۲؍  روپے سے لے کر زیادہ سے زیادہ  ۱۴؍ روپے تک اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

A proposal has been submitted to increase the fares of MBMT buses. Photo: INN
ایم بی ایم ٹی کی بسوں کا کرایہ بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تصویر: آئی این این

میرا۔بھائندر میونسپل کارپوریشن کے مقامی ٹرانسپورٹ محکمہ نے مسافروں کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری کر لی ہے۔ کارپوریشن کی  ۱۶؍ اکتوبر کو ہونے والی جنرل باڈی میٹنگ میں عام بسوں کے کرایہ میں کم از کم  ۲؍  روپے سے لے کر زیادہ سے زیادہ  ۱۴؍ روپے تک اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔ دوسری جانب اے سی مسافروں کیلئے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ اے سی بسوں کے کرایہ میں کم از کم  ۲؍ روپے سے لے کر زیادہ سے زیادہ  ۱۵؍ روپے تک کمی کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

 موجودہ کرایہ کتنا ہے؟

فی الحال میرا۔بھائندر میں عام بس کا پہلے  ۲؍ کلومیٹر کا کرایہ ۶؍روپے ہے جو نوی ممبئی، تھانے اور وسئی۔ویرار ٹرانسپورٹ کے مقابلے میں ایک  سے ۴؍ روپے کم ہے، اسی فرق کو ختم کرنے کیلئے    ۲؍ روپے اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ اے سی بس کا پہلا ۲؍ کلومیٹر کا کرایہ  ۲۰؍ روپے ہے جو دوسرے شہروں کے مقابلے میں ۴۰؍فیصد زیادہ ہے، اس لئےاس میں  ۵؍روپے کمی کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی میں پارہ ۲ء۳۸؍ ڈگری پہنچا، اس مہینے گرمی مزید بڑھنے کا خدشہ

فی الحال میرابھائندر میونسپل ٹرانسپورٹ محکمہ کے پاس ٹاٹا کمپنی کی  ۵۹؍اسٹینڈرڈ، ۱۰؍ منی اور ۵؍ والوو اے سی یعنی کل ۷۴؍ ڈیزل بسیں اور  ۱۵؍  اسٹینڈرڈ،  ۳۲؍ منی اور ۱۰؍ اے سی یعنی کل  ۵۷؍ الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں۔ مستقبل میں پی ایم ای۔بس سیوا کے تحت  ۶۰؍اسٹینڈرڈ اے سی اور  ۴۰؍منی اے سی یعنی کل  ۱۰۰؍نئی اے سی بسیں محکمہ کو ملنے والی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹ کلیکشن اور بس آپریشن کا خرچ بڑھنے سے کارپوریشن کو ہر سال کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اسی خسارے کو پورا کرنے کیلئے۲۳؍ مارچ  ۲۰۲۳ءکی میٹنگ میں کرایہ بڑھانے کا فیصلہ منظور کر کے حکومت کی منظوری کیلئے بھیجا گیا تھا۔اگر اس تجویز کو منظوری مل جاتی ہے تو عام بسوں کے مسافروں کی تعداد کم ہونے اور اے سی بسوں کے مسافروں کی تعداد بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK