• Sun, 13 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میرابھائندر: ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو ہائی ٹیک بنانے کی تیاری

Updated: September 13, 2026, 6:30 PM IST | Mumbai

جدید تکنیک کیلئے نیدرلینڈ سے مدد، ڈچ وفد کامیرابھائند رمیونسپل کارپوریشن کا دورہ،میئر اور میونسپل کمشنر سے ملاقات

Mayor Dimple Mehta welcoming the delegation from the Netherlands. Photo: INN
میئر ڈمپل مہتا نیدرلینڈز کے وفد کا استقبال کرتے ہوئے۔تصویر: آئی این این
میرا بھائندر شہر کے سیوریج اور ٹھوس کچرے کے نظام کو جدید اور فعال بنانے کے لئے میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن نے عالمی سطح پر قدم بڑھایا ہے۔ اسی سلسلے میں جمعہ کو نیدرلینڈ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کارپوریشن ہیڈکوارٹر کا باضابطہ دورہ کیا۔ لال بہادر شاستری ہال میں منعقدہ اہم اجلاس میں ویسٹ مینجمنٹ، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، ری سائیکلنگ اور ماحولیات کے تحفظ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس  میں نیدرلینڈ کنگڈم کی ڈپٹی کونسل جنرل تھیری وان ہیلڈن،سینئر ایڈوائزر کؤستبھ پڑیہار اور نیدرلینڈواٹر پارٹنرشپ کے مژرام وان بوخین کا میئر ڈمپل ونود مہتا اور میونسپل کمشنر رادھا بنود شرما نے استقبال کیا۔
 
 
کارپوریشن انتظامیہ نے شہر میں جاری سالڈ ویسٹ اور واٹر مینجمنٹ منصوبوں پر پریزنٹیشن پیش کی جبکہ ڈچ وفد نے اپنے ملک میں رائج جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار ماحولیاتی حل کی معلومات شیئر کیں۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ شہر کی بڑھتی آبادی کے پیش نظر کچرے کی موثر تلفی اور گندے پانی کی ری سائیکلنگ کے لئے جدید تکنیک کا استعمال ناگزیر ہے۔ امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس تعاون سے میرا بھائندر کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK