یہاں کے نیا نگر علاقے کی میرا نرسنگ ہوم گلی میں واقع ۳۵ ؍ سال پرانی عمارت ’فاطمہ منزل‘ کے خلاف بالآخر میونسپل کارپوریشن نے جمعہ کوانہدامی کارروائی شروع کر دی۔
EPAPER
Updated: August 08, 2026, 1:22 PM IST | Sajid Mehmood Shaikh | Mira Road
یہاں کے نیا نگر علاقے کی میرا نرسنگ ہوم گلی میں واقع ۳۵ ؍ سال پرانی عمارت ’فاطمہ منزل‘ کے خلاف بالآخر میونسپل کارپوریشن نے جمعہ کوانہدامی کارروائی شروع کر دی۔
یہاں کے نیا نگر علاقے کی میرا نرسنگ ہوم گلی میں واقع ۳۵ ؍ سال پرانی عمارت ’فاطمہ منزل‘ کے خلاف بالآخر میونسپل کارپوریشن نے جمعہ کوانہدامی کارروائی شروع کر دی ۔ عمارت کے انتہائی بوسیدہ اور خطرناک ہو جانے کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اسے خالی کروا کر گرانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ فاطمہ منزل کو جمعرات کے روز ہی خالی کروالیا گیا تھا اور جمعرات کی شام سے ہی اقدامات شروع کردیئے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: آئی آئی ٹی بامبےکےماہر نفسیات پروفیسرعزیزالدین خان جےسی بوس فیلوشپ کیلئےمنتخب
تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن نے اس عمارت کو پہلے بھی کئی بار نوٹس جاری کئے تھے لیکن سوسائٹی کے اراکین کی عدم توجہی اور آپسی اختلافات کے باعث وقت پر اسٹرکچرل آڈٹ اور ضروری مرمت کا کام انجام نہیں دیا جا سکا۔ مقامی سماجی کارکن فیض اللہ شیخ نے بتایا کہ سوسائٹی کے رجسٹریشن نہ ہونے اور مکینوں میں اتحاد کی کمی کے باعث یہ نوبت آئی جس کی وجہ سے آج متعدد خاندان اپنےگھروں سے محروم ہو کر سڑک پر آ گئے ہیں۔مسماری کی کارروائی کے دوران مکینوں کو اپنا سامان نکالنے کا کچھ وقت دیا گیا جس کے بعد انتظامیہ نے کارروائی آگے بڑھائی۔ایک خاتون نے انقلاب کو بتایا کہ اس عمارت میں زیادہ تر فلیٹ بلڈر کے تھے اور اکثریت کرایہ داروں کی تھی۔ بہت سے کرایہ دارہیوی ڈپازٹ پر رہ رہے تھے ۔کئی لوگوں کے لاکھوں روپے ڈوب گئے۔ پانچ پانچ ،چھ چھ لاکھ روپے ڈپازٹ پر فلیٹ کرایہ پر لیا تھا، جمعرات کو جب بلڈنگ خالی کرائی گئی تو لوگوں نے روتے ہوئے اپنا سامان نکالا۔
یہ بھی پڑھئے: ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے، نکالنے کیلئے جھوٹی اطلاع دینے پر کارروائی کا انتباہ
اس واقعے نے علاقے کی دیگر بوسیدہ عمارتوں کےمکینوں کیلئے بھی بیداری کا پیغام دیا ہے کہ وہ وقت پر سوسائٹی رجسٹرڈ کروائیں، مینٹیننس کی ادائیگی یقینی بنائیں اور عمارت کی بروقت مرمت یا ری ڈیولپمنٹ کے اقدامات کریں تاکہ مستقبل میں ایسے کسی بحران سے بچا جا سکے۔