Inquilab Logo Happiest Places to Work

میرا روڈ: کار کا ایئر بیگ پھٹنے سے نوجوان کی درد ناک موت

Updated: June 25, 2026, 11:54 AM IST | Sajid Mehmood Shaikh | Mira Road

یہاں پلیزنٹ پارک علاقے میں بدھ کو دردناک اور غیر معمولی حادثہ پیش آیا جس میں کار کا ایئر بیگ اچانک پھٹ جانے کے سبب ایک نوجوان کی جان چلی گئی۔

The car in which the accident occurred. Photo: INN
وہ کار جس میں حادثہ ہوا۔ تصویر: آئی این این

یہاں پلیزنٹ پارک علاقے میں بدھ کو  دردناک اور غیر معمولی حادثہ پیش آیا  جس میں کار کا ایئر بیگ اچانک پھٹ جانے کے سبب ایک نوجوان کی جان چلی گئی۔ اس واقعے نے پورے علاقے کو حیرت اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ متوفی نوجوان کی شناخت موہت سونی  کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق  موہت سونی بدھ کو اپنی کار سے پلیزنٹ پارک پہنچے اور گاڑی پارکنگ میں کھڑی کی۔ جیسے ہی وہ گاڑی سے اترنے لگے، اچانک زوردار دھماکے کی آوازآئی۔ قریب موجود لوگ فوراً وہاں پہنچے تو دیکھا کہ کار کے اندر خون بہہ رہا ہے اور نوجوان شدید زخمی حالت میں پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اُلہاس نگر میں۳۴؍ سال پرانے مدرسہ ومسجد اہل سنت برکاتیہ کو غیر قانونی قرار دیاگیا، نوٹس جاری

ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے فوراً ایمبولنس کو فون کیا لیکن اسے پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔ کچھ دیر بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی  لیکن اسے باہر نکالنے سے تقریباً ۱۰ ؍سے ۱۵ ؍منٹ قبل ہی اس کی موت ہو چکی تھی۔ جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ مہلوک کے اہلِ خانہ کو اطلاع دینے کیلئے اس کا موبائل فون کھولنے کی کوشش کی گئی مگر فیس لاک نہ کھل سکا۔ کافی دیر بعد موبائل فون پر اس کے بھائی کی کال آئی  جس کے بعد دوست اور اہلِ خانہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ نعش کو  بھائندر مغرب میں واقع پنڈت بھیم سین جوشی  عرف ٹھیمبا  اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اس حادثے کی ہر زاویے سے جانچ کر رہی ہے۔ 

جائے وقوعہ پر لوگوں میں یہ چہ میگوئیاں ہیں کہ شاید شدید گرمی اور گاڑی کے اوور ہیٹ ہونے کی وجہ سے ایئر بیگ پھٹ گیا ہو۔ تاہم  حادثے کی حتمی وجہ پولیس اور تکنیکی ماہرین کی تفصیلی رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK