۱۰؍ بہترین یونیورسٹیوں کی عالمی فہرست میں امریکہ اور برطانیہ کے ۴؍۔۴؍ تعلیمی اداروں کے نام شامل۔
EPAPER
Updated: August 21, 2025, 2:47 PM IST | Agency | Washington
۱۰؍ بہترین یونیورسٹیوں کی عالمی فہرست میں امریکہ اور برطانیہ کے ۴؍۔۴؍ تعلیمی اداروں کے نام شامل۔
دنیا کی اعلیٰ تعلیم میں سخت مقابلے کے درمیان کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ ۲۰۲۶ء جاری کر دی گئی ہیں جن میں دنیا کی بہترین ۱۰؍ بہترین یونیورسٹیوں کاتعین کیا گیا ہے۔ یہ ادارے نہ صرف تعلیم میں اعلیٰ معیار رکھتے ہیں بلکہ تحقیق اور عالمی سطح پر اختراعات میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
۱۰؍ بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست :
۱۔میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( ایم آئی ٹی ) امریکہ:ایک بار پھر دنیا کی نمبر ون یونیورسٹی قرار دی گئی۔ یہ مسلسل ۱۴؍ ویں سال پہلی پوزیشن پر ہے۔ ٹیکنالوجی، سائنس اور انوویشن میں اس کا کوئی مقابل نہیں۔
۲۔امپیریل کالج لندن – برطانیہ:دوسری پوزیشن پر، یہ یونیورسٹی سائنس، انجینئرنگ، میڈیسن اور بزنس کیلئے مشہور ہے۔
۳۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی – امریکہ:اسٹینفورڈ نے اپنی پوزیشن بہتر کر کے تیسرے نمبر پر جگہ بنائی۔ سلیکن ویلی کے دل میں واقع، یہ ادارہ انٹرپرینیورشپ اور انوویشن کیلئے مشہور ہے۔
۴۔یونیورسٹی آف آکسفورڈ – برطانیہ:دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک، آکسفورڈ اپنی ہزار سالہ تعلیمی روایت اور ریسرچ میں قیادت کے باعث ٹاپ ۵؍ میں شامل ہے۔
۵۔ہارورڈ یونیورسٹی – امریکہ:امریکہ کی سب سے پرانی یونیورسٹی، دنیا بھر میں تعلیمی وقار اور وسیع ترین فنڈز کے باعث منفرد مقام رکھتی ہے۔
۶۔یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ:آئزک نیوٹن اور ڈارون جیسے عظیم سائنسدانوں کی مادر علمی، کیمبرج بھی مسلسل دنیا کی بہترین جامعات میں شمار ہوتی ہے۔
۷۔ای ٹی ایچ زیورخ –سوئزررلینڈ:یورپ کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی یونیورسٹی، روبوٹکس اور اے آئی سمیت جدید سائنسی شعبوں میں نمایاں۔
۸۔نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور( این یو ایس ):ایشیا کی سب سے نمایاں یونیورسٹی جو عالمی سطح پر مغرب اور مشرق کو جوڑنے والی ایک پل سمجھی جاتی ہے۔
۹۔یونیورسٹی کالج لندن( یو سی ایل)برطانیہ:اپنی شمولیتی پالیسی اور عالمی معیار کی تحقیق کی وجہ سے ممتاز مقام رکھتی ہے۔
۱۰۔کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی – امریکہ:چھوٹی مگر طاقتور یونیورسٹی، خلائی سائنس اور نوبل انعام یافتہ سائنسدانوں کے باعث الگ پہچان رکھتی ہے۔
یہ رینکنگ طلبہ، اساتذہ اور پالیسی سازوں کیلئے رہنمائی فراہم کرتی ہے کہ کون سی یونیورسٹیاں عالمی معیار کے مطابق تعلیم اور تحقیق میں آگے ہیں اس تعلق سے معلومات فراہم کرتی ہے۔