کلیان اسکائی واک پر غیر قانونی طریقے سے کاروبار کرنے والے ہاکروں کی دادگیری بڑھتی ہی جارہی ہے۔
EPAPER
Updated: October 03, 2023, 10:20 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Mumbai
کلیان اسکائی واک پر غیر قانونی طریقے سے کاروبار کرنے والے ہاکروں کی دادگیری بڑھتی ہی جارہی ہے۔
کلیان اسکائی واک پر غیر قانونی طریقے سے کاروبار کرنے والے ہاکروں کی دادگیری بڑھتی ہی جارہی ہے۔سامان لوٹانے سے متعلق شروع ہوئے تنازع میں ایک مراٹھی نوجوان کی کچھ ہاکروں نے پٹائی کر دی۔ بعدازاں ایم این ایس کے کارکنان نے اسکائی واک پہنچ کر ۴؍ سے ۵؍ پھیری والوں جم کر پٹائی کی اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق واسند سے ایک طالب علم کسی کام سے کلیان آیا تھا۔گھر لوٹتے وقت اس نے اسکائی واک پر سامان بیچنے والے ہاکر سے کچھ سامان خریدا۔بعدازاں طالب علم نے یہ کہتے ہوئے سامان لوٹا دیا کہ اس میں کچھ نقص ہے۔ تاہم ہاکر نے پیسے دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تم مراٹھی لوگ ایسا ہی کرتے ہو۔ جب طالب علم نے کہا کہ میری مراٹھی زبان کے بارے میں کچھ نہیں بولو ورانہ ایم این ایس کے کارکنان سے شکایت کروں گا۔ اتنا سنتے ہی وہاں موجود ۳؍ سے ۴؍ ہاکروں نے طالب علم کی پٹائی کردی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم این ایس کے کارکنان اسکائی واک پہنچے اور ۵؍ پھیری والوں کی زبردست پٹائی کی نیز سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کیا۔ کارکنان نے کہا کہ مراٹھی زبان اور مراٹھی لوگوں کی بے عزتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر ہاکروں نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو ایم این ایس اپنے اسٹائل میں سبق سکھائے گی۔عیاں رہے کہ چند روز قبل ملنڈ میں مراٹھی خاتون کو سوسائٹی میں جگہ دینے سے منع کرنے پر ۲ ؍افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔