Inquilab Logo Happiest Places to Work

مودی کو ترینداد اینڈ ٹوباگو کا بھی اعلیٰ ترین اعزاز

Updated: July 05, 2025, 11:39 AM IST | Agency | Port of Spain

بھوجپوری انداز میں خیر مقدم کیاگیا، بہاری کنکشن کی پزیرائی، وزیراعظم نے اپنی ہم منصب کملا پرساد بِسیسرکو’’بہار کی بیٹی‘‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

This is how Prime Minister Modi was welcomed in Trinidad and Tobago. Photo: INN
ترینداد اینڈ ٹوباگو میں وزیراعظم مودی کا استقبال کچھ اس طرح ہوا۔ تصویر: آئی این این

 وزیر اعظم نریندر مودی کو کیریبیائی ملک ترینداد اینڈ ٹوباگو کے بھی سب سے بڑے شہری اعزاز ’آرڈر آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو‘ سے نوازا جائےگا۔ وہ یہاں  دو روزہ دورے پر پہنچے ہیں جہاں  ان کا خیر مقدم بھوج پوری انداز میں  کیاگیا۔ وزیر اعظم کے خیر مقدم کیلئے ترینداد اور ٹوباگو کی پوری ۳۸؍ رکنی کابینہ موجود تھی۔ اس دوران وزیراعظم نے بہار سے اس ملک کے گہرے کنکشن کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم کملا پرساد ِبسیسر کو ’’ بہار کی بیٹی‘‘ کہہ کر مخاطب کیا۔ 
 یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا۲۵؍ واں بین الاقوامی اعزاز ہوگا۔ وہ اپنے ۵؍ممالک کے دورے کے ایک حصے کے طور پر ترینداد اور ٹوباگو میں ہیں۔ یہاں   ہندوستانی برادری کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اپنے ہم منصب کملا پرساد بسیسر کا گرمجوشی سے ان کے استقبال اور دونوں ممالک کے درمیان شاندار اور خصوصی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ 
  وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ترینداد اور ٹوباگو کا ان کا تاریخی دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہےجب ملک اپنے ساحلوں پر ہندوستانی تارکین وطن کی پہلی آمد کے۱۸۰؍ سال کا جشن منا رہاہے، اسے اور بھی خاص بنا دیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات کی تعریف کی کہ ترینیداد اور ٹوبےگو میں ہندوستانی تارکین وطن اپنی ہندوستانی ثقافتی جڑوں اور روایات کو برقرار رکھنے اور ان کو پروان چڑھانے میں  یقین رکھتے ہیں اوراسے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK