Inquilab Logo

 لداخ میں ہندوستان کی سرزمین کو آنکھ اٹھا کر دیکھنےوالوں کو کرارا جواب ملا ہے:وزیراعظم کا اعلان

Updated: June 30, 2020, 6:04 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

گلوان وادی میں چینی فوجیوں  کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے ہندوستانی فوجیوں کی شجاعت کو سلام کرتےہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں  اعلان کیا کہ ’’ لداخ میں ہندوستان کی سرزمین کو آنکھ اٹھا کر دیکھنے والوں کو کرارا جواب ملا ہے۔‘‘ چین کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے انہوں  نے مزید کہا ہے کہ ’’ ہندوستان دوستی نبھانا جانتا ہے تو آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھنا اور مناسب جواب دینا بھی جانتا ہے۔

PM Modi - Pic : PTI
وزیر اعظم نریندر مودی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

گلوان وادی میں چینی فوجیوں  کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے ہندوستانی فوجیوں کی شجاعت کو سلام کرتےہوئے  وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ پروگرام  ’من کی بات‘ میں  اعلان کیا کہ ’’ لداخ میں ہندوستان کی سرزمین کو آنکھ اٹھا کر دیکھنے والوں کو کرارا جواب ملا ہے۔‘‘  چین کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے انہوں  نے مزید کہا ہے کہ ’’ ہندوستان دوستی نبھانا جانتا ہے تو آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھنا اور مناسب جواب دینا بھی جانتا ہے۔ ہمارے بہادر فوجیوں  نے دکھا دیا ہے کہ وہ کبھی بھی ماں بھارتی کی عظمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔‘‘  اس کے ساتھ ہی انہوں نے چینی سامان کے بائیکاٹ کی بات کئے بغیر عوام سے لوکل سامان خریدنے کی اپیل کی۔ 
 یاد رہے کہ اس سے قبل آل پارٹی میٹنگ میں  جب وزیراعظم نے اعلان کیاتھا کہ نہ کوئی ہماری زمین میں گھسا  ہے نہ کسی نے ہماری کسی چوکی پر قبضہ کیا ہے تب بھی انہوں  نے چین کا نام لینے سے گریز کیاتھا۔  لداخ میں شہید ہونے والے جوانوں کو یاد کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ’’لداخ میں ہمارے جوبہادر جوان شہید ہوئے ہیں ان کی قربانی کو پورا ملک سلام کررہا ہے، انہیں خراج عقیدت پیش کررہا ہے، پورا ملک ان کا احسامند ہے۔ ان ساتھیوں کے پریواروں کی طرح ہی ملک کا ہر شہری انہیں کھونے کا درد محسوس کررہا ہے۔‘‘  وزیراعظم  نے  کہا کہ’’ اپنے بہادر سپوتوں کی قربانی پر ان کے اہل خانہ میں فخر کا جو  احساس ہے اور   ملک کیلئے جو جذبہ ہے  وہی تو ملک کی اصل طاقت ہے۔ جن کے بیٹے شہید ہوئے وہ ماں  باپ اپنے دوسرے بیٹوں کو بھی فوج میں بھیجنے کی بات کر رہے ہیں۔‘‘ 
  چین سے نمٹنے میں حکومت  کے رویے پر ہورہی تنقیدوں کے بیچ وزیراعظم  نے من کی بات میں دعویٰ کیا کہ ’’دنیا نے ہندوستان کے عالمی بھائی چارے کے جذبے کو بھی محسوس کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی  اس نے اپنی خود مختاری اور سرحدوں کی حفاظت کرنے کیلئے  ہندوستان اور اس کی طاقت کو بھی دیکھا ہے۔‘‘ 
  وزیر اعظم نے بند لفظوں میں سابقہ حکومتوںپر تنقید کی  اور دعویٰ کیاکہ’’ آزادی سے قبل ملک دفاع کے شعبے میں دنیا کے کئی ملکوں سے آگے تھا۔ ہمارے یہاں کئی اسلحہ فیکٹریاں ہوتی تھیں۔ اس وقت کئی ملک جو ہم سے بہت پیچھے تھے وہ آج ہم سے آگے ہیں۔ آزادی کے بعد دفاع کے شعبے میں ہمیں جو کوشش کرنا چاہیے تھی، ہمیں اپنے پرانے تجربات کا جو فائدہ اٹھانا چاہیے تھا؛ ہم اس کا فائدہ نہیں اٹھا پائے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK