کمپنی نے کہا کہ ہم ہندوستانی معاشی ترقی میں تعاون دینا چاہتے ہیں۔
EPAPER
Updated: December 02, 2023, 10:03 AM IST | Agency | Mumbai
کمپنی نے کہا کہ ہم ہندوستانی معاشی ترقی میں تعاون دینا چاہتے ہیں۔
غیرملکی کمپنی موڈیفی ملک میں اپنے کاروبارمیں توسیع کرنا چاہتی ہے اور اس کیلئے اس نے یہاں ڈجیٹل سرمایہ کاری کی سہولت پیش کی ہے۔
بیرون ملک ادائیگی فراہم کرنے والی فائنانس کمپنی کے شریک بانی اور سی ای او نیلسن ہالزنرنے کہاکہ ہندوستان میں معاشی ترقی بہت تیزی سے ہورہی ہے اور یہاں چھوٹے صنعتکاراپنی بنائی ہوئی اشیا ء غیرملک ایکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس عین موقع پر ادائیگی کیلئے رقم نہیں ہوتی ہے ایسے میں ہماری کمپنی ڈجیٹل ادائیگی کے ذریعہ ان کی مدد کرتی ہے۔ ہماری ۲۰؍ دنوں کی مدت کیلئے انہیں مدد کرتی ہیں اور آرڈرکی مناسبقت سے رقم ادا کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہماری رقم کا انشورنس ہوتاہے اور ہم ایک وقت میں کم سے کم ۳۰؍ہزار ڈالرس تک کی مدد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا قرض بالکل سیکیورڈ ہے اور فریب دہی کا امکان کم ہوتاہے۔