Inquilab Logo Happiest Places to Work

کانگریس کی سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کا۹۴؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: April 08, 2026, 3:25 PM IST | New Delhi

کانگریس کی سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کا دہلی میں انتقال ہو گیا۔ محسنہ قدوائی نے بدھ کو۹۴؍ سال کی عمر میں آخری سانس لی۔

Mohsina Kidwai. Photo: INN
محسنہ قدوائی۔ تصویر: آئی این این

کانگریس کی سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کا دہلی میں انتقال ہو گیا۔ محسنہ قدوائی نے بدھ کو۹۴؍ سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ ان کے داماد رضی الرحمان قدوائی کے مطابق وہ کئی دنوں سے علیل تھیں ۔ ان کی تدفین نظام الدین کے قبرستان میں شام تقریباً۵؍ بجے کی جائے گی۔ وہ بنیادی طور پر اتر پردیش کے بارہ بنکی کی رہنے والی تھیں، تاہم، میرٹھ سے دو بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں۔ بعد ازاں انہوں نے سدھارتھنگر کی ڈومریاگنج لوک سبھا سیٹ سے بھی الیکشن لڑا۔ کانگریس کے دور اقتدار میں وزیر کی حیثیت سے کئی اہم عہدوں پر فائز رہنے اور پارٹی کو مضبوط کرنے والی محسنہ قدوائی کا میرٹھ سے گہرا تعلق تھا۔ 

راہل گاندھی کا اظہار تعزیت
اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی سینئر سیاستداں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ’’سابق مرکزی وزیر اور سابق ایم پی محسنہ قدوائی جی کے انتقال کی خبر انتہائی دل شکن ہے۔ وہ کانگریس پارٹی کی ایک انتہائی سینئر اور وفادار لیڈر تھیں جن کی پوری زندگی عوامی خدمت کیلئے وقف رہی۔ اپنی سادگی، نرمی اور باوقار سیاسی کامیابی سے انہوں نے ملک کی خواتین کی کئی نسلوں کو متاثر کیا۔ اس دکھ کی گھڑی میں میں ارکان خاندان اور ان کے حامیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK