Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکبرپیر بھائی کالج کی طالبہ شیخ عارفہ ڈیٹاسائنس میں یونیورسٹی ٹاپر

Updated: July 28, 2026, 12:18 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

بی ایس سی( ڈیٹا سائنس) کے فائنل ائیر میں اکبرپیر بھائی کالج (مولانا شوکت علی روڈ) کی طالبہ شیخ عارفہ محمدالیاس نے ۱۰ ؍ میں ۱۰؍سی جی پی اے حاصل کر کے ممبئی یونیورسٹی میں ٹاپ کیا ہے۔

Sheikh Arifa Muhammad Ilyas. Photo: INN
شیخ عارفہ محمدالیاس۔ تصویر: آئی این این

بی ایس سی( ڈیٹا سائنس) کے فائنل ائیر میں اکبرپیر بھائی کالج (مولانا شوکت علی روڈ) کی طالبہ شیخ عارفہ محمدالیاس نے ۱۰ ؍ میں ۱۰؍سی جی پی اے حاصل کر کے ممبئی یونیورسٹی میں ٹاپ کیا ہے۔ کرلا مغرب کی ایل آئی جی کالونی میں رہائش پزیراس  ہونہار طالبہ نے اسکول میں بھی ہمیشہ اوّل پوزیشن سے کامیابی حاصل کی تھی۔عارفہ شیخ کے علاوہ دیگر کالجوں کی ۱۰؍طالبات نے ڈیٹا سائنس میں ۹؍ سی جی پی اے سے زیادہ نمبرات حاصل کئے ہیں ۔عارفہ نےاپنی محنت اور لگن سے اس روایت کو توڑ دیا ہے کہ لڑکیاں ریاضی اور ڈیٹا سائنس میں لڑکوں پر سبقت حاصل نہیں کرسکتیں ۔

یہ بھی پڑھئے: پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کو بی ایل او کی ڈیوٹی دینے کے خلاف عرضی

عارفہ شیخ کی اس شاندار کامیابی میں جہاں مذکورہ کالج   کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت علی اور بی ایس سی ڈیٹا سائنس کے انچارج ڈاکٹر عبدالصادق کی انتھک کوششیں کار فرما ہیں وہیں امتحان کی تیاری کیلئے عارفہ شیخ کی اپنی حکمت عملی بھی کارآمد ثابت ہوئی   ۔ عارفہ شی خ نے ڈیٹا سائنس کی پڑھائی کیلئے کالج میں ایک اسٹڈی گروپ قائم کیا تھا۔ گروپ مطالعہ سے امتحان کی تیاری  میں آسانی ہوئی۔گروپ اسٹڈی کے دوران تبادلہ خیال سے اسباق کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع ملا۔ اس کی وجہ سے اسباق یاد رکھنے میں سہولت ہوئی اور حوصلہ بھی بڑھا اورذہنی تناؤ کو بھی کم کیا۔  

یہ بھی پڑھئے: ٹی ای ٹی پیپر لیٖک معاملے میں ریاستی وزیر تعلیم سے ۷؍ دن میں استعفیٰ کا مطالبہ

  عارفہ شیخ نے پرائمری اور سیکنڈری کی تعلیم کرلا کے البرکات ملک محمد اسلام انگلش اسکول سے مکمل کی۔  ایس ایس سی میں ۶۴؍فیصد سے کامیابی ملی۔  کارتیکا جونیئر کالج سے ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ کا امتحان  ۷۴؍فیصد مارکس سے پاس کیا ۔بی ایس سی ڈیٹاسائنس میں ۱۰؍ سی جی پی اے حاصل کر کےممبئی یونیورسٹی   ٹاپر کااعزاز حاصل کیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK