Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی میں ایک بار پھر مانسون نے زور پکڑا، مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش

Updated: August 12, 2025, 11:44 AM IST | Agency | Lucknow

آج ۱۷؍ اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ، ۳۷؍ اضلاع میں بجلی گرسکتی ہے، سینئر سائنسداں کےمطابق اگلے ۳؍ سے ۴؍ دنوں تک پوری ریاست میں بھرپور بارش ہوگی

A large number of boats are seen at the confluence of Ganga and Yamuna in Allahabad. Allahabad is currently under flood conditions. Photo: PTI
الٰہ آباد میں گنگا اور جمنا کے سنگم پر بڑی تعداد میں کشتیاں نظر آرہی ہیں۔ ان دنوں الٰہ آباد سیلاب کی زد میں ہے۔ تصویر:پی ٹی آئی

اترپردیش میں مانسون کی بارش نے پیر کو پھر سے رفتار پکڑی ہے۔ پیر کو ریاست کے مغربی ترائی اور جنوبی علاقوں میں اچھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والے نئے موسمی نظام کے اثر سے اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں اگلے ۳؍ سے ۴؍ دنوں تک درمیانی سے بھاری بارش کے آثار ہیں۔ پیر کو سہارنپور، مظفر نگر، بجنور، مراد آباد، رامپور، بریلی اور پیلی بھیت وغیرہ کے کچھ حصوں میں درمیانی اور بھاری بارش ہوئی۔ 
 پیر کو سہارنپور میں سب سے زیادہ۱۴۰؍ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی دوران گورکھپور میں ۲ء۷۵؍ ملی میٹر اوربلیا  میں ۳ء۷۳؍ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
 علاقائی موسمیاتی مرکز کے سینئر سائنسداں اتل کمار سنگھ کے مطابق اگلے ۳؍ سے ۴؍ دنوں تک پوری ریاست میں  بھرپور بارش ہوگی۔
  محکمۂ موسمیات کے مطابق غازی پور، اعظم گڑھ، مئو، بلیا، دیوریا، گورکھپور، سنت کبیر نگر، بستی، کشی نگر، مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، گونڈہ، بلرامپور، شراوستی، امبیڈکر نگر، سہارنپور، بجنور اور آس پاس کے علاقوں میں آج ( منگل کو ) گرج چمک کے ساتھ   موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
  اسی طرح الٰہ آباد، پرتاپ گڑھ، سون بھدر، مرزا پور، چندولی،  بنارس، بھدوہی، جونپور، غازی پور، اعظم گڑھ، مئو، بلیا، دیوریا، گورکھپور، سنت کبیر نگر، بستی، کشی نگر، مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، گونڈہ، بلرامپور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور کھیری،  سیتاپور، بارہ بنکی، امیٹھی، سلطانپور، ا یودھیا، امبیڈکر نگر، سہارنپور، بجنور، مراد آباد، رامپور، بریلی، پیلی بھیت، شاہجہاں پور اور آس پاس کے علاقوں میں بجلی گرنے کا امکان  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK