شمالی افریقہ کی دونوں ٹیموں مراکش اور الجزائر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویمنز افریقہ کپ آف نیشنز (ڈبلیو اے ایف سی او این) کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ۲۰۲۷ء فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔
EPAPER
Updated: August 09, 2026, 6:08 PM IST | Rabat
شمالی افریقہ کی دونوں ٹیموں مراکش اور الجزائر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویمنز افریقہ کپ آف نیشنز (ڈبلیو اے ایف سی او این) کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ۲۰۲۷ء فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔
شمالی افریقہ کی دونوں ٹیموں مراکش اور الجزائر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویمنز افریقہ کپ آف نیشنز (ڈبلیو اے ایف سی او این) کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ۲۰۲۷ء فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔
كــــأس الـــعــالــــم ينادي 🌍🤩
— Équipe du Maroc (@EnMaroc) August 9, 2026
𝘾𝙊𝙋𝘼 𝘿𝙀𝙇 𝙈𝙐𝙉𝘿𝙊 is calling.. 📞🇧🇷#DimaMaghrib 🇲🇦 pic.twitter.com/79cdo9BzoJ
مراکش نے رباط میں جنوبی افریقہ کو۱۔۲؍گول سے شکست دی۔ میزبان ٹیم نے دو گول کی برتری حاصل کی، لیکن جنوبی افریقہ نے ایک گول کرکے مقابلے کو سنسنی خیز بنا دیا۔دوسری جانب کاسابلانکا میں الجزائر کو آئیوری کوسٹ کے خلاف ابتدا میں ۰۔۱؍گول سے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، تاہم آئیوری کوسٹ کی ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ ملنے کے بعد الجزائر نے فائدہ اٹھاتے ہوئے دو گول کیے اور ۱۔۲؍گول سے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے:مانچسٹر سپر جائنٹس نےشکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کی امیدیں برقرار رکھیں
سیمی فائنل میں بدھ کو مراکش کا مقابلہ دفاعی چیمپئن نائیجیریا یا کیمرون سے ہوگا، جبکہ الجزائر کی ٹیم گھانا یا ملاوی سے ٹکرائے گی۔مراکش نے ۳۱؍ویں منٹ میں ثکینہ اوزراوی کے گول سے برتری حاصل کی۔ دوسرے ہاف کے آغاز کے چھ منٹ بعد حنان آیت الحاج نے پنالٹی پر گول کرکے اسکور ۰۔۲؍گول کردیا۔ جنوبی افریقہ کی اسٹار کھلاڑی تھیمبی کگتلانا نے ۶۷؍ویں منٹ میں گول کرکے مقابلے میں واپسی کی کوشش کی، لیکن مراکش نے برتری برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھئے:راکنگ اسٹار یش کی فلم’’ٹاکسک‘‘ کا ٹریلر جاری
کاسابلانکا میں آئیوری کوسٹ کی انیس کونان نے ۲۹؍ ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو آگے کردیا، تاہم پہلے ہاف کے اختتام سے قبل نوجوان کھلاڑی نسیرہ اویدراوگو کو ریڈ کارڈ دکھائے جانے کے بعد آئیوری کوسٹ ۱۰؍ کھلاڑیوں تک محدود ہوگئی۔ الجزائر نے گھنٹے کے نشان سے کچھ پہلے اور اس کے چھ منٹ بعد انیس خیری اور امیرہ برہم کے گول کی بدولت مقابلے کا رخ پلٹ دیا اور ۱۔۲؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ اب تک کسی بھی شمالی افریقی ملک نے ڈبلیو اے ایف سی او این کا خطاب نہیں جیتا ہے۔ نائیجیریا ۱۰؍ خطابات کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے، جبکہ استوائی گنی نے دو اور جنوبی افریقہ نے ایک بار خطاب جیتا ہے۔