Inquilab Logo

مراکش: جی-۲۰؍ کے وزرائے خزانہ ،سینٹرل بینک کےگورنرز اور آئی ایم ایف ورلڈ بینک کےاجلاس

Updated: October 13, 2023, 12:40 PM IST | Agency | Rabat

وزیر خزانہ نرملا سیتا ر من کی شرکت ،آئندہ جی -۲۰؍ سربراہی اجلاس کے میزبان ملک بر ازیل کے اقتصادی امور کے وزیر حداد فرنانڈو سےملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال۔

Finance Minister Nirmala Sitharaman posted this picture of the important meeting on X. Photo: PTI
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اہم اجلاس کی یہ تصویر ایکس پر پوسٹ کی۔ تصویر:پی ٹی آئی

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو یہاں چوتھے جی-۲۰؍ وزرائے خزانہ ، سینٹرل بینک کے گورنرز (جی۲۰؍ایف ایم سی بی جی) اجلاس اور آئی ایم ایف ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں  شرکت کی اور وقفے کے دوران برازیل کے اقتصادی امور کے وزیر حداد فرنانڈو سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خزانہ نے جمعرات کو مذکورہ اجلاس کی تفصیل نہیں بتائی لیکن آئندہ جی -۲۰؍ سربراہی اجلاس کےمیزبان ملک بر ازیل کے اقتصادی امور کے وزیر سے ملاقات سے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں وزراء نے باہمی مفادات کے امورپر تبادلۂ خیال کیا جن میں کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بی) کو مضبوط کرنے، موسمیاتی تبدیلی کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے، کرپٹو اثاثے، مستقبل کے شہروں کی مالی اعانت، مالی شمولیت کو آگے بڑھانے، عالمی قرضوں کی کمزوریوں کا انتظام اور برکس سی ایس کی توسیع شامل ہے۔سیتا رمن نے فرنانڈو سے برازیل کے جی-۲۰؍ کی۲۰۲۴ء کی صدارت سنبھالنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہندوستان کے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔ قبل ازیں فرنانڈو نے سیتا رمن کو برازیل کے جی-۲۰؍کی صدارت سنبھالنے کے بارے میں مطلع کیا تھا۔سیتا رمن نے کہا کہ برازیل کی جی-۲۰؍ صدارت’ گلوبل ساؤتھ ‘کے امور کو مثبت رفتار اور بلندی فراہم کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK