مہنگے فون کا مطالبہ کرتے ہوئے تین دن تک بھوک ہڑتال کرنے کے بعد اپنے بیٹےکیلئے آئی فون خریدنے پر مجبور خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ماں کے تاثرات نے صارفین کے دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 18, 2024, 7:58 PM IST | New Delhi
مہنگے فون کا مطالبہ کرتے ہوئے تین دن تک بھوک ہڑتال کرنے کے بعد اپنے بیٹےکیلئے آئی فون خریدنے پر مجبور خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ماں کے تاثرات نے صارفین کے دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
مہنگے فون کا مطالبہ کرتے ہوئے تین دن تک بھوک ہڑتال کرنے کے بعد اپنے بیٹےکیلئے آئی فون خریدنے پر مجبور خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس سے صارفین میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ایکس پر صحافی ابھیشیک کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے مطابق، یہ خاتون ایک مندر کے باہر پھول بیچ کر اپنی روزی کماتی ہے۔ وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کا بیٹا اپنے ہاتھوں میں نقد رقم لئے کھڑا ہے۔ ویڈیو میں خاتون کہتی ہیں، ’’میں ایک مندر کے باہر پھول بیچتی ہوں اور میں نے اسے فون خریدنےکیلئے پیسے دیئے کیونکہ اس نے تین دن سے کچھ نہیں کھایا تھا۔ میں خوش ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ وہ کمائے اور پیسے لوٹائے۔ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صحافی نے لکھا’’یہ ویڈیو افسوسناک ہے۔ اس لڑکے کی ماں مندر کے باہر پھول بیچتی ہے۔ لڑکے نے آئی فون خریدنے پر اصرار کیا اور۳؍ دن تک بھوک ہڑتال کی۔ آخر کار ماں نے ہار مان لی اور اپنی محنت کی کمائی سے اسے ایک آئی فون دلوایا۔ ماں کے تاثرات بہت کچھ کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: آسام: مسلم نوجوان پر لو جہاد کا الزام لگا کر اسے بری طرح پیٹا گیا
اس ویڈیو کو ۷؍ لاکھ ۸۸؍ ہزارصارفین اب تک دیکھ چکے ہیں اور لڑکے کے اس عمل پر تبصرے کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بڑھتی ہوئی خود نمائی نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کو متاثر کر رہا ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا’’اس کی ماں کا اظہار دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا۔ یہ نسل برباد ہے۔ ‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ ماں کیلئےتکلیف دہ لمحہ ہےبیٹے کو کچھ شرم آنی چاہئے اور ان آئی فونز کا کریز کیوں ہے۔ اگر اسے واقعی فون کی ضرورت تھی۔ اسے سستا اور معیاری اس سے ملتا جلتا اینڈرائیڈ فون مل سکتا تھا۔ ایک تیسرے صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ کام نہیں کرتے ہیں تو فون (آئی فون) پر اتنا پیسہ خرچ کرنا، جبکہ آپ کی والدہ پھول بیچ کر سخت محنت کرتی ہیں، شرمناک اور افسوسناک ہے۔ اس کی ماں نے ہار مان لی کیونکہ وہ تین دنوں سے کچھ کھایا پیا نہیں تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیا کہنا ہے مگر اس ویڈیو نے میرا دل توڑ دیا۔