وزارت کوئلہ نے صاف ایندھن کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں اور اس کے لئے اس نے فکی سے ہاتھ ملایاہے۔
EPAPER
Updated: September 13, 2025, 10:37 AM IST | Agency | Mumbai
وزارت کوئلہ نے صاف ایندھن کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں اور اس کے لئے اس نے فکی سے ہاتھ ملایاہے۔
وزارت کوئلہ نے صاف ایندھن کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں اور اس کے لئے اس نے فکی سے ہاتھ ملایاہے۔ دونوں مل کر کوئلہ کا ’گیسی فکیشن ‘کرنے والے ہیں۔ خیال رہے کہ حکومت نے اس کام کیلئے پہلے ہی ۸۵۰۰؍ کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ کوئلے کی وزارت نے صاف ایندھن، سبز ٹیکنالوجی اور پائیدار اور جامع ترقی کے طویل مدتی ویژن کو اپنانے کی حکومت کی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر کوئلے کی گیس کو فروغ دینے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
کوئلہ گیسی فکیشن ٹھوس کوئلے کو مصنوعی گیس میں تبدیل کرتا ہے ۔وزارت، کوئلے کی گیسی فکیشن کو توانائی میں خود کفالت اور صاف ستھرے صنعتی مستقبل کی طرف ایک قدم کے طور پر دیکھتی ہے۔ حکومت ہند کی وزارت کوئلہ کی ایڈیشنل سیکریٹری روپیندر برار نے کہاکہ ہم اور حکومت صاف توانائی کے لئے پُر عزم ہیں۔ ہم نے ۲؍ طرح سے کوئلے کے گیسی فکیشن کی کوشش شروع کردی ہے۔