النصر اور پرتگال کی قومی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو گزشتہ شام پرتگالی فٹبال لیگ کی جانب سے ’تاریخ کا سب سے عظیم کھلاڑی‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔
EPAPER
Updated: September 13, 2025, 12:21 PM IST | Lisbon
النصر اور پرتگال کی قومی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو گزشتہ شام پرتگالی فٹبال لیگ کی جانب سے ’تاریخ کا سب سے عظیم کھلاڑی‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔
النصر اور پرتگال کی قومی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو گزشتہ شام پرتگالی فٹبال لیگ کی جانب سے ’تاریخ کا سب سے عظیم کھلاڑی‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسوسی ایشن نے اپنی ویب سائٹ پر کہا’’ کرسٹیانو رونالڈو ایک ناقابل فراموش کھلاڑی اور لاکھوں شائقین کے لئے ایک رول ماڈل ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو ایک پورے دور اثر انداز ہوئے ہیں اور فٹبال کی تاریخ پر ایک انمٹ نشان چھوڑیں گے۔‘‘
اسوسی ایشن نے مزید کہا’’پرتگالی لیگ ایوارڈز کے تیسرے ایڈیشن میں کرسٹیانو کو ان کے شاندار کریئر اور مسلسل کامیابیوں کے لئے `تاریخ کا سب سے عظیم کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔ کرسٹیانو رونالڈو اپنی اعلیٰ کارکردگی، مقابلہ کرنے کے جنون اور اہم لمحات میں فیصلہ سازی کی صلاحیت کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ان کا اثر اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔ اپنے اجتماعی خطابات، انفرادی کامیابیوں اور میڈیا پر گہرے اثر و رسوخ کے ذریعے انہوں نے ایک ایسی وراثت قائم کی ہے جو کھیل کی تاریخ میں سب سے بڑی وراثتوں میں شمار ہوتی ہے۔‘‘
اس ایوارڈ پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے تقریب کے دوران دکھائے گئے ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو کے ذریعے کہا’’میں پرتگالی لیگ کا `تاریخ کا سب سے عظیم ایوارڈ دینے کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اس ایوارڈ سے نوازا جانا میرے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔‘‘انہوں نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا’’میں اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے پورے کریئر میں میرا ساتھ دیا اور ان کامیابیوں میں اہم رول ادا کیا ۔ میں اپنے کوچیز اور ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔‘‘