Inquilab Logo

مختار انصاری کی موت پر محمدآباد میں ماتمی سناٹا، مکمل بند

Updated: March 29, 2024, 11:27 PM IST | Muhammad Shaukat Khan | Ghaziabad

عوام میں چہ میگوئیاں، چپے چپے پر پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات، آبائی مکان پر تعزیت پیش کرنے والوں کا ہجوم۔

Public gym Ghafir outside Mukhtar Ansari`s residence in Mohammadabad. Photo: INN
محمدآباد میں مختار انصاری کی رہائش گاہ کے باہر عوام کا جم غفیر۔ تصویر : آئی این این

غریبوں کے مسیحا کے طور پر ضلع میں معروف مختار انصاری کی انتقال کی خبر ملتے ہی ماتمی سناٹا چھا گیا۔ ان کے  اہل خانہ کے ساتھ ہی قریبی رشتہ داروں، مداحوں اور حامیوں کے علاوہ سماجوادی پارٹی کے کئی لیڈر محمد آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ پھاٹک پر جمع ہوگئے یہ سلسلہ جمعہ کو دن بھر جاری رہا۔
 مختار انصاری کے انتقال کا محمدآباد قصبہ کے لوگوں پر اتنا گہرا صدمہ دیکھنے کو ملا کہ پورے قصبہ کے کاروباریوں نے پورے دن اپنا کاروبار بند رکھا۔ حالانکہ کاروباریوں نے اس سانحہ کی وجہ سے اپنا کاروبار بند رکھا حالانکہ کسی نے ان پر کسی قسم کا دباؤ ڈالا تھانہ بند کا اعلان کیا تھا۔ کاروباریوں نے اپنا کاروبار انصاری برادران سے اپنی دلی لگائو یا انسیت کی وجہ سے بند رکھ کر اپنے غم کا اظہار کیا۔  

یہ بھی پڑھئے:مختار انصاری کی موت پر سوال، یوگی سرکار کٹہرے میں،عدالتی جانچ کا حکم

مختار انصاری کی حامیوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ پورے قصبہ کو پولیس چھائونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ محمدآباد کوجوڑنے والے تمام راستوں  پر پولیس فورس کا سخت پہرہ  ہے۔ یہاں تک کہ موضع بارا سے محمد آباد کو کمساروبار کے علاقہ سے جوڑنے والی پیپا پل کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اتر پردیش کو ریاست بہار کی سرحدکو جوڑنے والی بارا -چوسا کرمناشا پل پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK