Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی احمد آباد بلٹ ٹرین روٹ پر کل ۲۵؍ ندیوں پر پل زیر تعمیر ہیں، طویل ترین پل ویترنا ندی پر بنے گا

Updated: March 29, 2026, 11:58 AM IST | Mumbai

ملک کی پہلی بلٹ ٹرین پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔

Work is underway at the station located in Bandra Kurla Complex (BKC), where an underground railway station is being built. Photo: INN
باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی)میں واقع اسٹیشن پر کام جاری ہے، یہاں زیر زمین ریلوے اسٹیشن بنایا جا رہا ہے۔ تصویر: آئی این این

ملک کی پہلی بلٹ ٹرین پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس راستے کے زیادہ تر حصوں کے ساتھ وایاڈکٹس (اونچے پلوں) کی تعمیر یا تو مکمل ہوچکی ہے یا فی الحال جاری ہے۔ بلٹ ٹرین اسٹیشنوں کی تعمیر ابھی باقی ہے۔ اس راستے پر کل۲۵؍ ندیوں پر پل بنائے گئے ہیں۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر ریلوے اشوینی وشنو نے ایوان کو بتایا کہ ان میں سے۱۷؍ پل پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: حفاظ سے گفتگو میں ایسے کئی لمحے آئے جب خود پر قابو مشکل تھا!

دریا کے پُل کہاں واقع ہیں؟

احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین کا راستہ۵۰۸؍ کلومیٹر طویل ہے۔ ان میں سے گجرات میں زیادہ تر پُل مکمل ہو چکے ہیں۔ کل۱۷؍ پلوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جن میں میشوا ندی پر ۱۲۰؍ میٹر لمبا پل ، واترک ندی پر۲۸۰؍ میٹرلمبا پل، موہر ندی پر۱۶۰؍ میٹرطویل پل، کاویری پر ۱۲۰؍میٹرلمبا پل اور سب سے لمبا پل، دریائے دمن گنگا پر۳۶۰؍ میٹر کا پل شامل ہے۔ بلٹ ٹرین روٹ کوریاست کی بڑی ندیوںسےاوپر سے تیارکیاجارہا ہے۔

دریائے نرمدا پر۱۳۶۶؍میٹر لمبا پل

اس وقت گجرات میں دریائے سابرمتی پر ۴۸۰؍ میٹر طویل پل پر کام جاری ہے۔ دریں اثناء ماہی ندی پر۷۲۰؍ میٹر لمبا پل تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس کے۱۲؍ میں سے۱۱؍ بنیاد کےکنوؤں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ مزید برآں، نرمدا ندی پر ۱۳۶۶؍ میٹر لمبا پل بنایا جا رہا ہے جہاں اس کے۲۵؍ میں سے۲۱؍ بنیاد کے کنوئیںمکمل ہو چکے ہیں۔ پورے راستے کا سب سے لمبا پل۲؍ کلو میٹر طویل ، ویترنا ندی پر بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: آج ہاکرس الیکشن کے ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان ہوگا

بی کے سی اسٹیشن پر کتنا کام باقی ہے؟

بلٹ ٹرین کے روٹ میں مہاراشٹر میں چار ریلوے اسٹیشن ہوں گے۔ ان میں سے فی الحال ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی)میں واقع اسٹیشن پر کام جاری ہے۔ وہاں زیر زمین ریلوے اسٹیشن بنایا جا رہا ہے اور اسٹیشن کا سنگ بنیاد پہلے ہی رکھا جا چکا ہے۔ گجرات میں سابرمتی اسٹیشن کی چھت کی تعمیر کا کام جاری ہے، جبکہ احمد آباد اسٹیشن پر بھی تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے۔نوبھارت ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق اس ۵۰۸؍ کلومیٹر کے راستے پر اسٹیشنوں پر کام جاری ہے۔ ان میں سابرمتی، احمد آباد، آنند، بڑودہ، بھڑوچ، سورت، بلیمورہ، واپی، بوئسر، ویرار، تھانے اور باندرہ-کرلا کمپلیکس شامل ہیں۔بلٹ ٹرین باندرہ سے شلفاٹا تک زیر زمین کوریڈور سے گزرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK