• Wed, 14 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

راشن کارڈ کے وائی سی میں ممبئی اور تھانے کا پہلا مقام

Updated: October 14, 2026, 2:18 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

ان علاقوں میں ۵۱؍لاکھ ۳۶؍ ہزار ۵۵۲؍ راشن کارڈ ہولڈروں کی کے وائی سی مکمل ، ۳؍ لاکھ ۹؍ہزارکا کی وائی سی مسترد۔

KYC is being carried out at a ration shop in Mumbra. Photo: Inquilab
ممبرا کی ایک راشن کی دکان پر کے وائی سی کی جارہی ہے۔ تصویر:انقلاب

اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ صرف اہل راشن کارڈ ہولڈروں کو  اناج ملے، راشن کارڈ کا ای کے وائی سی عمل جاری ہے ۔ اس ضمن میں ممبئی اور تھانے نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ان علاقوں میں ۵۱؍لاکھ ۳۶؍ ہزار ۵۵۲؍ راشن کارڈ ہولڈروں کی ای کے وائی سی مکمل ہوچکی ہے جبکہ ۳؍ لاکھ ۹؍ہزار رشن کارڈ ہولڈروں کی کے وائی سی کو مسترد کر دیا گیا ہے ۔ اوسطاً ۸۳؍فیصد کے وائی سی مکمل ہو چکا ہے۔خیال رہے کہ سبھی راشن کارڈ ہولڈروںکیلئے ای کےوائی سی کراناضروری ہےاس کےباوجود ابھی بھی متعدد افراد نے کےوائی سی نہیں کرایا ہے ، جن کااناج روکا جاسکتاہے۔ممبئی اور تھانےمیں کل ۶۱؍لاکھ ۳۴؍ہزار ۶۹۷؍ راشن کارڈ ہولڈرہیں جن میں سے تقریباً ۵؍لاکھ ۸۹؍ہزار ۱۴۵؍ راشن کارڈ ہولڈروں نے ابھی بھی کے وائی سی نہیں کرایاہے۔ انہیں بھی اپنا کے وائی سی کرالیناچاہئے ۔ 

ریاست کے ۴۲؍راشن تقسیم ڈویژنوں میں ، کے وائی سی کی تکمیل کے لحاظ سے تھانے ڈویژن۳۶ء۸۶؍ فیصد کےساتھ اوّل نمبر پر ہےجبکہ ممبئی کے ۴؍ڈویژنوں میں اے ڈویژن ۹ء۷۸؍ فیصد، وڈالا ۸۴ء۸۶؍ فیصد، سانتاکروز ۸۱ء۲۸؍فیصد اور کاندیولی ۸۸ء۷۹؍فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی:۲۵۰؍یونٹ تک سستی بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ!

اس طرح ممبئی تھانے راشننگ حلقے کے تمام ۵؍ ڈویژن ریاست میں ٹاپ ۵؍ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ ممبئی تھانے راشننگ ایریا میں ۵؍ زون اور ۴۶؍ راشننگ تقسیم دفاتر ہیں۔ ان ۵؍ڈویژن میں پریل ( اے ڈویژن)، کاندیولی  (جی ڈویژن)، تھانے( ایف ڈویژن)، وڈالا ( ای ڈویژن)اور سانتا کروز ( ڈی ڈویژن( شامل ہیں۔ ان حلقوں میں ۶۱؍لاکھ ۳۴؍ہزار ۶۹۷؍ راشن کارڈ ہولڈرز ہیں ۔ ان میں سے ۵۱؍لاکھ ۳۶؍ ہزار ۵۵۲؍ راشن کارڈ ہولڈروں کی ای کے وائی سی مکمل ہوچکی ہے۔

آگری پاڑہ پر واقع راشن کی دکان کے ذمہ دار سید شکیل کے مطابق ’’ راشن کارڈ ای کے وائی سی کا عمل تقریباً مکمل ہو چکاہے ۔ ہم نے اپنے بیشتر راشن کارڈ ہولڈروں کاکے وائی سی مکمل کرلیا ہے ۔ اب ان نئے افرادکا کے وائی سی کیا جا رہا ہے جن کے نام راشن کارڈ میں درج کئے گئےہیں یا جن کی شادی وغیرہ ہوئی ہے اور وہ ایک سے دوسرے علاقے میں منتقل ہوئے ہیں۔ ابھی بھی جن کارڈ ہولڈروں نے کے وائی سی نہیں کرایا ہے وہ مقامی راشن کی دکان کےذمہ دار سے رابطہ کرکے موجودہ صورتحال معلوم کرکے اپناکے وائی سی کرانےکی کوشش کرسکتےہیں۔    

مدنپورہ کے ایک شخص نے بتایاکہ ’’ میں نے متعددمرتبہ اپنے اہل خانہ کاکےوائی سی کرانےکی کوشش کی لیکن تکنیکی دشواریوں کی وجہ سے ابھی تک کے وائی سی نہیں ہوسکاہے ،جس کی وجہ سے مجھے راشن نہیں مل رہاہے۔سمجھ میں نہیں آرہاہےکہ میں کیاکروں۔‘‘   

ریاست کے دیگر اضلاع کی صورتحال

ریاست میں سب سے کم ۳۴ء۴۸؍فیصد کے وائی سی نانڈیڑ میں ہوئی ہے ۔گوندیا، سندھو درگ، پربھنی اور دھاراشیو اضلاع میں ۷۰؍ فیصد سے زیادہ کے وائی سی مکمل ہو چکی ہے، جبکہ دیگر تمام ڈویژنوں میں ۵۵؍فیصد سے زیادہ کے وائی سی مکمل ہوچکی ہے۔۶۰؍ سے ۷۰؍فیصد کے وائی سی والے علاقوں میں وردھا، امرائوتی، آکولہ، سانگلی، شولاپور ، جالنہ، رائے گڑھ، ہینگولی، ناگپو، واشم، ناسک، بھنڈارا، پال گھر، ستارا، ناگپور ، گڈچر ولی، چندر پور، نندوربار، پونے، اورنگ آباد اور ایوت محل شامل ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK