شہر و مضافات کے کئی علاقوں میں پیر کی شدید بارش کے دوران گھٹنوں اور کمر تک پانی بھر گیا تھا لیکن اس روز گرانٹ روڈ کے نانا چوک پر واقع ’ڈی وارڈ‘ کے احاطے میں بھی اتنا پانی بھر گیا تھا کہ یہاں پارک کی گئیں دوپہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں کے ٹائر پانی میں ڈوب گئے تھے۔
بی ایم سی کے ڈی وارڈ آفس کے احاطے میں پانی جمع ہے۔ تصویر: آئی این این
شہر و مضافات کے کئی علاقوں میں پیر کی شدید بارش کے دوران گھٹنوں اور کمر تک پانی بھر گیا تھا لیکن اس روز گرانٹ روڈ کے نانا چوک پر واقع ’ڈی وارڈ‘ کے احاطے میں بھی اتنا پانی بھر گیا تھا کہ یہاں پارک کی گئیں دوپہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں کے ٹائر پانی میں ڈوب گئے تھے۔
مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا
شدید بارش کی وجہ سے قلابہ میں فائونٹین، کرافورڈ مارکیٹ، مسجد بندر، محمد علی روڈ، وڈالا چار راستہ، دادر ٹی ٹی، ہند ماتا، سائن میں مہاتما گاندھی مارکیٹ، باندرہ، اندھیری سب وے اور دیگر کئی علاقوں میں پانی بھر گیا تھا۔
حفاظتی دیوار منہدم ہوگئی
بھاری بارش کے سبب اندھیری میں ایک عمارت کی تعمیر کیلئے کھودے گئے گڑھے سے متصل کاکا چال کی حفاظتی دیوار منہدم ہوگئی البتہ اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اس دوران ممبئی میں شارٹ سرکٹ کے ۲۴؍ اور مضافات میں ایک یعنی کُل ۲۵؍ واقعات ہوئے لیکن ان میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ شہر و مضافات میں کُل ۵۴؍ مقامات پر درخت یا درخت کی بڑی شاخیں گرنے کی شکایتیں موصول ہوئیں۔ سینٹ زیویئرس کالج میں شاخ گرنے سے سائی راج پوار (۲۴) زخمی ہوگیا اور سینٹ جارج اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔
دیواریں اور عمارتیں گرنے کے واقعات
کُل ۹؍ مقامات پر دیواریں اور عمارتوں کے حصہ گرنے کے واقعات ہوئے لیکن ان میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ البتہ ماہم میں واقع حاجی قاسم چال میں عمارت کی سیڑھیاں ٹوٹ جانے کی وجہ سے فائر بریگیڈ نے ۲؍ مکینوں کو بحفاظت باہر نکالا۔