Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی- دہلی راجدھانی ایکسپریس کو۵۳؍ سال مکمل

Updated: May 19, 2025, 10:46 AM IST | Mumbai Central

ممبئی سینٹرل اسٹیشن پرٹرین کو پھولوں سے سجایا گیا اور کیک کاٹ کر جشن منایا گیا۔

The birthday of Rajdhani Express is being celebrated by cutting a cake at Mumbai Central Station. Photo: INN
ممبئی سینٹرل اسٹیشن پر کیک کاٹ کر راجدھانی ایکسپریس کی سالگرہ منائی جارہی ہے۔ تصویر: آئی این این

ملک کی معاشی راجدھانی کو دہلی سے جوڑنے والی راجدھانی ایکسپریس کے۱۷؍مئی کو۵۳؍سال مکمل ہوگئے۔ اپنی نوعیت کی منفرد ، تیز رفتار اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اس ٹرین کی سالگرہ ممبئی سینٹرل اسٹیشن پر کیک کاٹ کر منائی گئی۔ اس موقع پر ٹرین کو پھولوں سے سجایا گیا۔ ۱۷؍مئی۱۹۷۲ءکو اس وقت بمبئی سینٹرل سے پہلی ٹرین روانہ ہوئی تھی۔ یہ ٹرین اپنی تیز رفتار، اچھا کھانا اور وقت کی پابندی کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔۱۵؍گھنٹے۳۲؍منٹ میں۱۳۸۰؍ کلو میٹر کی دوری طے کرتی ہے‌۔ ملک کی پہلی راجدھانی ایکسپریس۱۹۶۹ء میں ہاؤڑہ اور دہلی کے درمیان شروع کی گئی تھی۔
 ممبئی اور دہلی کے درمیان راجدھانی ایکسپریس میں  شروع کئے جانے کے بعد ابتداء میں ہفتے میں ۲؍دن چلتی تھی ۔ ۱۹۷۵ء میں ۳؍ دن کیا گیا۔اکتوبر۱۹۸۱ء میں ڈبوں کی تعداد بڑھا کر ۱۸؍  کئے گئے۔ اس وقت  ۲؍ انجن لگتے تھے جسے ڈبل ہیڈیڈ کہا جاتا تھا۔۱۹۸۲ء میں ۴؍ دن چلنے لگی ، ۱۹۸۵ء   میں ۵؍ دن اور۱۹۸۹ء  میں ۶؍ دن چلنے لگی اور نمبر بھی بدل دیا گیا۔
۲۰۲۱ء میں راجدھانی ایکسپریس میں تیجس ایکسپریس طرز کے اسمارٹ سیلپر کوچ  جوڑے گئے، یہ انڈین ریلوے میں پہلی بار شروع کیا گیا۔ یہ تفصیلات ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او ونیت ابھیشیک نے نمائندہ انقلاب کو بتائیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK