Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان اپرووا لاکھیہ کی فلم میں کرنل بی سنتوش کا کردار نبھائیں گے

Updated: May 19, 2025, 6:02 PM IST | Mumbai

سلمان خان نے ’’گلوان ویلی تنازع‘‘ پر مبنی اپرووا لاکھیہ کی فلم کیلئے حامی بھرلی ہے۔ فلم کے پری پروڈکشن کی شروعات جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔ سلمان خان اس فلم میں کرنل بی سنتوش کا کردار نبھائیں گے۔

Salman Khan. Photo: INN
سلمان خان۔ تصویر: آئی این این

سلمان خان نے اپوروا لاکھیہ کی وار ڈراما فلم کیلئے حامی بھر لی ہے جو ’’گلوان ویلی تنازع‘‘پرمبنی ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق ’’سلمان خان فلم میں کرنل بی سنتوش کا کردار نبھائیں گے۔‘‘ مڈڈے کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’کرنل بی سنتوش دلیر کردار ہے۔ انہوں نے کئی انسداد مخالف اور دراندازی کے آپریشن میں حصہ لیا تھا۔ فلم کے ہدایتکار نے فلم کے پہلے چیپٹر ’’آئی ہیڈ نیور سین سچ فیئرس فائٹنگ گلوان تصادم‘‘ جون ۲۰۲۰ء کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ ’’گلوان ویلی تصادم‘‘ میں ہونے والا پہلا حملہ ہے۔ فلم کا اسکرین پلے سریش نائر نے چنتن گاندھی اور چنتن شاہ سے حاصل کرلیا ہے اور فلم کی مکالمہ نگاری بھی کی جارہی ہے۔‘‘

کرنل بی سنتوش ۔ تصویر: آئی این این

فلم کے پری پروڈکشن کی شروعات جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہوگی 
ٖفلم کے پری پروڈکشن کی شروعات جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہوگی اور شوٹنگ کے ۷۰؍ دن میں ختم ہونے کے امکانات ہیں۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی کے مختلف مقامات اور لداح میں ہوگی۔‘‘ ذرائع کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’سلمان خان کو فلم کی کہانی پسند آئی ہے اور وہ مئی کے آخرتک فلم کی تیاری شروع کریں گے۔ انہوں نے پنویل میں اپنے فارم ہاؤس میں فلم کی تیاری کیلئے جسمانی کسرت بھی شروع کردی ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: رنگین فلموں کا دور آتے ہی ہندی فلموں میں کشمیر کے مناظر کی عکاسی ہونے لگی تھی

فلم کی کہانی
اپوروا لاکھیہ نے مشہور کتاب ’’انڈیا موسٹ فیئرلیس ۳‘‘ (۲۰۲۰ء ) میں کرنل بکو ملا سنتوش کی کہانی سے فلم کا اسکرین پلے تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے مشہور صحافی شیو ارور اور راہل سنگھ نے تصنیف کیا ہے۔ یہ دونوں، جو فوج اور دیگر تحفظاتی معاملات پر اپنی کتابوں کیلئے مشہور ہیں، فی الحال ہند پاک تنازع پر رپورٹنگ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK