Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس ایس سی امتحان میں مدارس کے طلباء کی بھی شاندار کامیابی

Updated: May 09, 2026, 11:06 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

متعددمدارس کے یہ حفاظ اور عالمیت کرنے والے طلباء ہیں۔ بیشتر مدارس میں عصری علوم کا اہتمام کیاجارہا ہے۔ حفظ کرنے والے طلباء کوبورڈ امتحان میں شرکت کا موقع دیا جاتا ہے۔

Successful students of Madrasa Arabia Miraj-ul-Uloom in SSC. Photo: INN
مدرسہ عربیہ معراج العلوم کے ایس ایس سی میں کامیاب طلباء۔ تصویر: آئی این این

ایس ایس سی امتحان میں عروس البلاد ممبئی کے دینی مدارس کے طلباء نے شاندار کامیابی درج کرائی اور نمایاں نمبرات حاصل کئے ہیں۔ متعدد مدارس کے کامیاب ہونے والے یہ حفاظ اور عالمیت کرنے والے طلباء ہیں۔ بیشتر مدارس میں دینی علوم کے ساتھ عصری علوم کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ وہ ترقی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہ رہ سکیں۔ یہ کامیابی اسی کی ہلکی سی جھلک ہے۔ یاد رہے کہ کہ شہر اورمضافات کے اقامتی دینی اداروں میں اب باضابطہ عصری علوم اورکئی اداروں میں کمپیوٹر وغیرہ کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ 
نمائندۂ انقلاب نے ذمہ داران ِ مدارس سے یہ جاننا چاہا کہ ان کے اداروں میں ایس ایس سی میں کامیاب ہونے والے طلباء کا فیصد کیا رہا اور کیا ترتیب رہتی ہے۔ جمعہ کو مدارس میں چھٹی ہونے کےسبب کچھ مدارس کے طلبہ کی تفصیلات دستیاب نہ ہوسکیں۔ کئی مدارس کی تفصیلات ذیل میں درج کی جارہی ہیں۔ 
دارالعلوم امدادیہ(چونا بھٹی)، عروس البلاد ممبئی کاقدیم معروف ادارہ ہے۔ اس میں عالمیت کرنے والوں میں سے ۶؍ طلباء نے ایس ایس سی میں کامیابی حاصل کی۔ ان طلباء میں محمد انعام الدین محمدسہیل، محمدمعاذ محمد امتیاز، محمد فیضان محمد اکرم، محمد ذیشان محمد معصوم، محمد شاکر محمد خطیرالدین اور محمدحمزہ محمد صدر عالم شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے : نوی ممبئی: ۳؍ فلائی اوور کی تعمیر کی تجویز منظور

چیتا کیمپ کے معروف ادارہ مدرسہ عربیہ معراج العلوم کے ۵۳؍ طلباء نے امسال ایس ایس سی میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان میں ۸؍ طلباء ایسے ہیں جو امسال حافظ ہوں گے، بقیہ حافظ ہیں اور عالمیت کررہے ہیں۔ اس ادارہ کا یہ چوتھا بیچ تھا۔ اب تک ۱۹۷؍ طلباء کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ ان ۵۳؍ طلباء میں محمدخبیب افتخاراحمد، محمدارسلان محمد ارشاد، محمدعارف تجمل حسین، محمد زید محمداشفاق، محمد عیان اسحاق احمد، محمدفیضان محمد اشفاق، محمدافضل حضرت علی، محمدطیب محمدعلی، محمدعرفان محمد انصاراور عبداللہ محمدالطاف شامل ہیں۔ انہوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ 
واضح ہوکہ یہ ممبئی کے اقامتی اداروں میں بڑا ادارہ ہے جہاں طلباء کی بڑی تعداد زیرتعلیم ہے۔ اسی حساب سے یہاں ایس ایس سی کاامتحان دینے والے طلباء کی تعداد سب سےزیادہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: مذبح لائے جانے والے جانوروں کی راستے میں پکڑ دھکڑ کی شکایتیں

اسی طرح جامعہ عربیہ منہاج السنہ (مالونی) کے ۹؍ طلباء کامیاب ہوئے۔ ان میں ارمان محمد وکیل، سفیان اطیع اللہ، سفیان محمد رئیس، محمد ہاشم کلیم الدین، محمدکامران اشتیاق احمد، عبداللہ محمد اویس، عاشق علی حسن ملاّ، محمد تقی وصی احمد اورطفیل محمد ناصر شامل ہیں۔ 
جامعہ تجویدالقرآن (مہاڈا کالونی، مالونی ) کےپاس ہونے والے ۷ ؍ حفاظ طلباء میں محمد ثاقب اسرار الحق، عبداللہ ریاض، محمد دلشاد نوشاداحمد، حزب اللہ علی اختر، محمد مزمل محمد رستم، عمر فاروق اورعبداللہ عبدالسلام شامل ہیں۔ اس ادارے میں حفظ کے ساتھ ایس ایس سی میں کامیاب ہونے والے طلباء کا یہ ۱۴؍واں بیچ تھا۔ 
ادارےکے سربراہ سید علی حسین نے کہا کہ ’’ابتداء سے ہی یہ ترتیب رکھی گئی کہ حفظ کرنے والے طلباء کوہی ایس ایس سی امتحان میں شریک کیا جائے گا، وہ ترتیب اب تک قائم ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK