بین الاقوامی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے تاہم اس کے باوجود دسہرہ کے موقع پر خریدار بڑی تعداد میں زیورات اور سکوں کی خریداری کرتے ہوئے نظر آئے۔
EPAPER
Updated: October 03, 2025, 8:43 PM IST | Mumbai
بین الاقوامی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے تاہم اس کے باوجود دسہرہ کے موقع پر خریدار بڑی تعداد میں زیورات اور سکوں کی خریداری کرتے ہوئے نظر آئے۔
بین الاقوامی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے تاہم اس کے باوجود دسہرہ کے موقع پر خریدار بڑی تعداد میں زیورات اور سکوں کی خریداری کرتے ہوئے نظر آئے۔ صبح کے اوقات میں خریداری سست رہی لیکن دوپہر کے بعد بلین مارکیٹ میں خریداروں کا رش بڑھ گیا اور زیورات کی خریداری میں زبردست اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیئے:حکومت نے آن لائن گیمنگ بل کے قوانین جاری کر دیئے ہیں
گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی صارفین نے زیورات کو ترجیح دی۔ ایک سے ۵؍ گرام کے وزنی زیورات اور سونے کے سکوں کی مانگ زیادہ رہی۔ اگرچہ قیمتیں بڑھنے کے باعث زیادہ تر افراد نے ایک یا دو گرام کے سکے خریدے، لیکن چوڑیاں، کنگن، بازو بند اور منگل سوتر کی خریداری نمایاں رہی۔ شادیوں کے موسم کے قریب آنے سے ان اشیاء کی مانگ میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔
تاجروں کے مطابق اس بار مارکیٹ کا ٹرن اوور تقریباً ۲۳۰۰؍کروڑ روپے تک پہنچا۔ گزشتہ چند دنوں سے سونے کی قیمت میں روزانہ اوسطاً۵۰۰؍ روپے کا اضافہ درج ہو رہا ہے۔ دسہرہ کے موقع پر ایک تولہ سونا۲۴ء۱؍ لاکھ روپے تک پہنچ گیا، جبکہ چاندی ۵۴ء۱؍ لاکھ روپے فی کلو کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو یہ قیمتیں بالترتیب۲۱ء۱؍ لاکھ اور۵۲ء۱؍ لاکھ روپے تھیں۔ قیمتوں کے مزید بڑھنے کے خدشے کے باوجود بلین مارکیٹ میں خریداری کا رجحان برقرار رہا۔ پانچ، دس،۲۰،۳۰؍ اور۵۰؍ گرام کے چاندی کے سکوں کی طلب سب سے زیادہ رہی۔ ممبئی بلین مارکیٹ میں منگل کے مقابلے میں سونے کی قیمت ۵۵۰؍ روپے کم ہو کر۱۱۸۶۹۰؍ روپے فی تولہ رہی، جبکہ چاندی۱۴۵۷۱۵؍ روپے فی کلو پر پہنچی۔ اگرچہ ریٹیل جیولرس میں ٹیکس اور ڈیوٹی شامل ہونے کے بعد قیمتیں کچھ زیادہ تھیں لیکن روایت کے مطابق خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔