• Thu, 24 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی انڈینس نے ڈبلیو پی ایل ۲۰۲۷ء سے قبل لیوک ولیمز کو ہیڈ کوچ مقرر کیا

Updated: September 24, 2026, 6:02 PM IST | Mumbai

ممبئی انڈینس نے ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) ۲۰۲۷ءسے قبل اپنی خواتین ٹیم کا ہیڈ کوچ لیوک ولیمز کو مقرر کیا ہے۔ جنوبی آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ولیمز، لیزا کیئٹلی کی جگہ لیں گے۔

Luke Williams.Photo:X
لیوک ولیمز۔ تصویر:ایکس

ممبئی انڈینس نے ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) ۲۰۲۷ءسے قبل اپنی خواتین ٹیم کا ہیڈ کوچ لیوک ولیمز کو مقرر کیا ہے۔ جنوبی آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ولیمز، لیزا کیئٹلی کی جگہ لیں گے۔ کیئٹلی نے شارلٹ ایڈورڈز سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد صرف ایک سیزن تک ٹیم کی کوچنگ کی اور پھر عہدہ چھوڑ دیا۔ ۴۶؍ سالہ ولیمز کے پاس کوچنگ کا کافی تجربہ ہے، جس میں ڈبلیو پی ایل بھی شامل ہے۔ انہوں نے ۲۰۲۴ء میں رائل چیلنجرز بنگلور کو خطاب جتایا تھا۔ انہوں نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو ۲؍ بار رنر اپ بنایا اور۲۳۔۲۰۲۲ءمیں پہلی بار ڈبلیو بی بی ایل کا خطاب بھی جتایا۔ اس کے علاوہ ۲۰۲۳ء میں ویمنز ہنڈریڈ کی کامیاب مہم کے دوران وہ سدرن بریو ٹیم کے معاون کوچ بھی رہے۔ حال ہی میں ولیمز  ۲۰۲۵ء سے انگلینڈ کی خواتین ٹیم کے معاون کوچ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:جب مجھے لگے گا کہ قومی ٹیم کے لیے کچھ نہیں کر پا رہا ہوں تو اپنا کریئر ختم کر دوں گا: رونالڈو

اب ان پر۲؍ بار کی ڈبلیو پی ایل چیمپئن ٹیم کو دوبارہ بلندی پر لے جانے کی ذمہ داری ہوگی۔ ۲۰۲۶ء کا سیزن ٹیم کے لیے بہت خراب رہا تھا، جس میں ہرمن پریت کور کی قیادت والی ٹیم صرف ۳؍ میچ جیت سکی اور پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے مقام پر رہی۔ولیمز نے کہا’’میں ممبئی انڈینس جیسے معزز اور کامیاب ادارے سے جڑنے اور کھلاڑیوں اور معاون عملے کے باصلاحیت گروپ کے ساتھ کام کرنے کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔ ہمارے پاس مل کر کچھ نیا بنانے، دلچسپ کرکٹ کھیلنے اور کامیابی کے لیے مقابلہ کرنے کا شاندار موقع ہے۔ میں اس چیلنج کا سامنا کرنے اور اپنے شائقین کو فخر کرنے کا موقع دینے کے لیے پُرجوش ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:تیلگوانڈسٹری میں لوگ سنیما کا جشن مناتے ہیں : راگھو جوئل

اس تقرری پر ایم آئی کی مالکن نیتا امبانی نے کہا’’ہم ممبئی انڈینس خاندان میں لیوک ولیمز کا خیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ لیوک ایک کامیاب کوچ رہے ہیں اور ان کے پاس بھرپور تجربہ ہے۔ انہیں خواتین کے کھیل کی گہری سمجھ ہے اور وہ کھلاڑیوں کو بہتر بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ ہماری کھلاڑیوں نے ڈبلیو پی ایل میں ایک شاندار ورثہ قائم کیا ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ لیوک کی رہنمائی اور ہرمن کی قیادت میں وہ مزید آگے بڑھیں گی، بڑی کامیابیاں حاصل کریں گی اور ہر جگہ کی نوجوان لڑکیوں کو بڑے خواب دیکھنے کے لیے ترغیب دیں گی۔ میں لیوک اور پوری ٹیم کو اس دلچسپ نئے باب کے آغاز کے لیے نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK