Inquilab Logo

مشن ایڈمیشن : اب تک ۹۵؍ہزار طلبہ نے بی ایم سی اسکولوں میں داخلہ لیا

Updated: August 10, 2023, 6:17 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

۳۱؍اگست تک ایک لاکھ داخلے کا ہدف ہے۔ بی ایم سی اسکولوں میں ۳؍لاکھ ۱۸؍طلبہ زیرتعلیم۔

Mission Admission. Photo: INN
مشن ایڈمیشن۔ تصویر: آئی این این

بی ایم سی محکمہ تعلیم نے اپنے اسکولوں میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ کیلئے تعلیمی سال ۲۰۲۲ءمیں ’مشن ایڈمیشن ‘ مہم شروع کی تھی تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کا اسکولوں میں داخلہ کیاجاسکے۔ مہم کے تحت ایک لاکھ ۱۸؍ہزار بچو ں کا میونسپل اسکولوں میں داخلہ کروایاگیاتھا۔ اسی مشن کے تحت تعلیمی سال ۲۰۲۳ءمیں بھی ایک لاکھ بچوں کا بی ایم سی اسکولوں میں داخلہ کرو انے کی مہم جاری ہے جس کےذریعے اب تک ۹۵؍ ہزار بچوں کا داخلہ ہوچکاہے۔ ۳۱؍اگست تک ایک لاکھ بچوں کے داخلہ کا ہدف پورا کرناہے۔ بی ایم سی کے ایک ہزار ۲۱۴؍مراٹھی، ہندی، انگلش، اُردو، تمل، تیلگو، کنڑ اور گجراتی میڈیم کے اسکولوں میں فی الحال ۳؍لاکھ ۱۸؍ ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ بی ایم سی محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں داخلہ لینے والے بچوں کو معیاری اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اسکول انتظامیہ سے کہاگیاہےکہ ان بچوں کو اچھی تعلیم دینےکے ساتھ ہی دسویں جماعت تک ان کی پڑھائی کو یقینی بنایاجائے۔ 
واضح رہےکہ گزشتہ سال ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے مشن ایڈمیشن کے تحت ایک لاکھ ۱۸؍ہزار بچوں کا داخلہ کروایاتھا۔ اسی کامیابی کی بنیاد پر امسال بھی مشن ایڈمیشن کے معرفت ۳۱؍اگست تک ایک لاکھ نئے ایڈمیشن کا ہدف طے کیاگیاہے۔ جس کے مطابق۲۰؍مارچ سے شروع ہونےوالی مہم کے ذریعے اب تک ۹۵؍ہزار بچوں کا داخلہ ہوچکاہے۔ داخلے کی کارروائی کیوآر کوڈ، آن لائن لنک اور ہیلپ لائن نمبر کے ذریعے بھی جاری ہے۔ ہیلپ لائن نمبر پر داخلے سےمتعلق ہونےوالی دشواری کے بارےمیں بھی استفسار کیاجاسکتاہے۔ علاوہ ازیں اساتذہ گھر گھر جاکر لوگوں کو اپنے بچوں کا داخلہ بی ایم سی اسکولوں میں کروانےکی ترغیب دے رہےہیں۔ ان ذرائع کے ساتھ ہی عوامی بیداری کیلئے اسٹریٹ پلے کے ذریعے بھی لوگو ں سےبچوں کا داخلہ میونسپل اسکولوں میں کروانےکی اپیل کی جارہی ہے۔   بی ایم سی اسکولوں میں داخلے کیلئے لنک :
http://bit..ly/bmc_mission_ admission_2023-24
 ہیلپ لائن نمبر ۷۷۷۷۔ ۰۲۵۔ ۵۵۷۵ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK