یہاں کے ایک علاقے میں میونسپل کارپوریشن کی ملکیت والے جم میں جاری شراب پارٹی کا ویڈیو وائرل ہوا تھا جس کے بعد اسے سیٖل کردیا گیا۔
EPAPER
Updated: June 16, 2025, 3:36 PM IST | Wasim Ahmed Patel | Mumbai
یہاں کے ایک علاقے میں میونسپل کارپوریشن کی ملکیت والے جم میں جاری شراب پارٹی کا ویڈیو وائرل ہوا تھا جس کے بعد اسے سیٖل کردیا گیا۔
یہاں کے ایک علاقے میں میونسپل کارپوریشن کی ملکیت والے جم میں جاری شراب پارٹی کا ویڈیو وائرل ہوا تھا جس کے بعد اسے سیٖل کردیا گیا۔ مقامی سماجی کارکن چندر پاٹل نے اس شراب پارٹی کی خفیہ طورپر ویڈیو بنائی ہے اور اسے بڑے پیمانے پر وائرل بھی کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤ دیوی مندر سیکٹر ۵، سان پا ڑہ میں نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ملکیت کا جم ہے جس نے اس سے کرایے پر دیا ہے۔ حال ہی میں اس کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ یہاں پر رات کے اوقات میں۴۰؍افراد شراب پارٹی کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک شخص نے یہ پارٹی رکھی تھی لیکن سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ یہاں پر موجود سیکوریٹی گارڈز اس وقت موجود کیوں نہیں تھے۔ کیا اس پارٹی کیلئے شہری انتظامیہ سے اجازت لی گئی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ غنیمت ہوا کہ یہ معاملہ سامنے آتے ہی میونسپل کارپوریشن حرکت میں آئی اور فوری طور پر اس جم کو سیٖل کر دیا لیکن مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ یہاں جو شراب نوشی کر رہے تھے، ان کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے کیونکہ ویڈیو میں یہ لوگ صاف دکھائی دے رہے ہیں ۔جو سیکوریٹی گارڈ یہاں موجود نہیں تھا، اس پر بھی کارروائی کی جائے اور اگر کسی میونسپل افسر نے اس پارٹی کی اجازت دی تھی تو تحقیقات کرنے کے بعد اس کے خلاف بھی کارروائی ہو۔