Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی: چور نے ۴؍ منٹ میں ملبار ہل واک وے کے ٹکٹ ونڈو کو لوٹ لیا

Updated: April 01, 2025, 2:00 PM IST | Mumbai

ممبئی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی تصاویر کے ذریعے ملبار ہل فاریسٹ واک وےکے ٹکٹ ونڈو پر ہونے والی چوری کی تصدیق کی ہے اور چور کی تلاش کیلئے تفتیش شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ ۴؍ سال کی تعمیر کےبعد اتوار کو اس واک وے کا افتتاح عمل میں آیا تھا۔

The thief can be seen entering the walkway ticket window. Photo: INN
چور کو واک وے کے ٹکٹ ونڈو میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

ممبئی پولیس سی سی ٹی وی تصاویر کے ذریعے ملبار ہل فاریسٹ واک وے کے ٹکٹ بوتھ میں داخل ہونے والے چور کو تلاش کررہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ ’’ایک مبینہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اجنبی شخص کانچ کی کھڑکی کے ذریعے ایک اجنبی شخص واک وے کے ٹکٹ کاؤنٹر میں داخل ہورہا ہے، اس نے ٹکٹ کاؤنٹر سے کچھ چیزیں چرائیں اور بھاگ گیا۔ برہن ممبئی مہانگر پالیا (بی ایم سی) نے اب تک اس حادثے کو رپورٹ نہیں کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ملک میں حالات چاہے جیسے ہوں جمعیۃ ہر محاذ پر متاثرین کیساتھ کھڑی رہے گی: مولاناحافظ ندیم صدیقی

یہ حادثہ کب پیش آیا تھا؟
یہ حادثہ ۲۱؍ مارچ ۲۰۲۵ء کی صبح ۱۱؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر اس وقت پیش آیا تھاجب مشکوک شخص ٹکٹ ونڈوکے اندرداخل ہوا تھا اور کوپر وائرس اور دیگر چیزیں لے کر فرار ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق ’’یہ شخص ۱۱؍بجکر ۲۴؍ منٹ تعمیر کردہ نئے واک وےکے اطراف گھوم رہا تھا۔ بعدازیں اس نے ٹکٹ ونڈو کے اندر داخل ہونے کیلئے کھڑکی میں موجود ایک تنگ سوراخ کا سہارالیا ۔
ایک پولیس آفیسر نے بتایا ہے کہ ’’ٹکٹ ونڈو میں داخل ہونے کے بعد اس شخص نے کچھ اشیاء چرائیں۔ بعد ازیں اس نے اندر سے دروازہ کھولا اور فرار ہوگیا۔ یہ پورا حادثہ ٹکٹ ونڈو کے سی سی ٹی وی کیمروں میں قیدہوگیا تھااور ملزم نے ۴؍ منٹ میں چوری کی تھی۔‘‘ اس ضمن میں ڈی پی سی موہت گارگ نے بتایا ہے کہ ’’ہم نےاب تک ایف آئی آر درج کی ہے۔ ہمیں یہ ویڈیو موصول ہوا تھا اور ہم نے حادثے کی تصدیق کیلئے جائے وقوع پر اپنے افسران کو بھیجا ہے۔ فی الحال ہم تفتیش شروع کرنے کیلئے بی ایم سی کے ذریعے سرکاری شکایت کا انتظار کررہے ہیں۔‘‘

بی ایم سی نے کوئی شکایت درج نہیں کروائی
انہوں نے مزید کہا کہ ’’پیر کو ہمارے افسران نے ٹکٹ کاؤنٹر کا دورہ کیاتھا۔ ہم سی سی ٹی وی تصویروں کا جائزہ لے رہے ہیں اور کے ذریعے اپنی تفتیش آگے بڑھائیں گے۔ ہم نے سی سی ٹی وی تصویریںچیک کی ہیں اور ٹکٹ کاؤنٹر میں چوری کی تصدیق کی ہے ۔ اب تک بی ایم سی نے کوئی شکایت درج نہیں کروائی ہے۔ تاہم، میں نے اپنے افسران کو حکم جاری کیا ہے کہ ملبار ہل پولیس کی شکایت پر مبنی ایف آئی آر درج کریں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’فرنویس سرکار امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام ہے ‘‘

ملبار ہل واک وے کے ٹکٹ ونڈوپرکوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے 
مبینہ طوری کے باوجود بی ایم سی کے حکام نے ٹکٹ ونڈو پرکسی بھی طرح کے سیکوریٹی اقدامات نافذ نہیں کئے ہیں۔ بی ایم سی نے ۴؍سال کی تعمیر کے بعد اتوار کو واک وے کا افتتاح کیا ہے۔ ۴۸۲؍میٹر چوڑی یہ واک واے اب عوام کیلئے کھول دی گئی ہے۔ اس واک وے کا اختتام سری روڈ پرہوتا ہے۔ اس واک وے کو سنگاپور کے فاریسٹ واک وے سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK