Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی کی ۱۱۰؍ سالہ پارسی ڈیری فارم کا لائسنس معطل

Updated: July 17, 2026, 5:08 PM IST | Mumbai

مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ۱۴؍ اور۱۵؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو ریاست بھر میں خوراک میں ملاوٹ، غیر معیاری غذائی اشیا، ڈیری مصنوعات اور ممنوعہ اشیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر ۹۰ء۱؍ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غذائی اشیا ضبط کی گئیں۔

Parsi Dairy Farm.Photo:INN
پارسی ڈیری فارم۔ تصویر:آئی این این

مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)  نے ۱۴؍ اور۱۵؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو ریاست بھر میں خوراک میں ملاوٹ، غیر معیاری غذائی اشیا، ڈیری مصنوعات اور ممنوعہ اشیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر ۹۰ء۱؍ کروڑ روپے  سے زائد مالیت کی غذائی اشیا ضبط کی گئیں۔

یہ بھی پڑھئے:ارجنٹائناکے توہم پرست صدر جاویئر میلی ورلڈکپ فائنل دیکھنے اسٹیڈیم نہیں جائیں گے


 پارسی ڈیری فارم کا لائسنس معطل
ایف ڈی اے نے ممبئی کی ۱۱۰؍ سالہ معروف پارسی ڈیری فارم پرائیویٹ لمیٹڈ  کاایف ایس ایس اے آئی  لائسنس فوری طور پر معطل کر دیا۔معائنے کے دوران حکام کو متعدد سنگین خلاف ورزیاں ملیں، جن میں:  دیواروں پر پھپھوندی (فنگس) کی موجودگی، ناقص صفائی کے انتظامات، کیڑوں اور مکھیوں کی بھرمار، خوراک کو غیر محفوظ طریقے سے سنبھالنا، مصنوعات پر میعادِ استعمال (Expiry Date) کی معلومات کا نہ ہونا شامل ہیں۔
 گوریگاؤں میں دودھ میں چھیڑ چھاڑ
گوریگاؤں میں کرائم برانچ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران دو دودھ فروشوں کو پیک شدہ دودھ میں چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ حکام نے ۸۲۲؍ دودھ کے پیکٹ (۵۵۸؍ لیٹر) ، جن کی مالیت  ۳۹۵۰۳؍ روپے  تھی، ضبط کرکے تلف کر دیے جبکہ دونوں ملزمین کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔
  گوونڈی میں بھینس کے دودھ کی ضبطی
 گوونڈی میں ایف ڈی اے نے۱۶۸۳؍ لیٹر  کھلا پاسچرائزڈ بھینس کا دودھ تلف کر دیا، کیونکہ اسے ریاستی قوانین کے برخلاف بغیر سیل بند پیکنگ کے فروخت کیا جا رہا تھا۔ ضبط شدہ دودھ کی مالیت۰۷ء۱؍ لاکھ روپے  بتائی گئی۔
ملنڈ میں پنیر اور مٹھائیاں ضبط
ملنڈ کے ایک فوڈ ادارے سے ۲۵ء۶۱؍  کلوگرام  پنیر، برفی اور دیگر ڈیری مصنوعات ضبط کی گئیں۔ حکام کے مطابق ان مصنوعات پر لیبلنگ میں بے ضابطگیاں اور غلط معلومات درج تھیں۔

یہ بھی پڑھئے:سمے رائنا کا’ ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ ۲‘‘ او ٹی ٹی پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو


پالگھر میں ۱۰ء۳۲؍ لاکھ روپے کی ڈیری مصنوعات ضبط
ایف ڈی اے نے پالگھر میں پارسی ڈیری فارم سے منسلک ایک یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے  ۱۰ء۳۲؍ لاکھ روپے  مالیت کی ڈیری مصنوعات ضبط کیں۔ حکام کے مطابق ان مصنوعات پر غلط لیبلنگ اور معیار سے متعلق خدشات پائے گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK