ووٹر لسٹ کی باریکی سے جانچ کا سروے’اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر)‘ شروع ہونے سے قبل ووٹروںکو ان کے ۲۰۰۲ء کی ووٹر لسٹ کی تفصیل موجود ہ یا ۲۰۲۴ء کی ووٹر لسٹ میں منسلک ’میپ‘ کرنا ہے۔
EPAPER
Updated: April 05, 2026, 12:44 PM IST | Mumbai
ووٹر لسٹ کی باریکی سے جانچ کا سروے’اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر)‘ شروع ہونے سے قبل ووٹروںکو ان کے ۲۰۰۲ء کی ووٹر لسٹ کی تفصیل موجود ہ یا ۲۰۲۴ء کی ووٹر لسٹ میں منسلک ’میپ‘ کرنا ہے۔
ووٹر لسٹ کی باریکی سے جانچ کا سروے’اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر)‘ شروع ہونے سے قبل ووٹروںکو ان کے ۲۰۰۲ء کی ووٹر لسٹ کی تفصیل موجود ہ یا ۲۰۲۴ء کی ووٹر لسٹ میں منسلک ’میپ‘ کرنا ہے۔ یہ کام ووٹروں کے بوتھ لیول آفیسر ( بی ایل او) کے ذریعے ہی کیا جائے گا۔ اس میپنگ میں سہولت کیلئے تھانے ضلع کلکٹر کی ہدایت پر ممبرا بازار میں واقع میونسپل اسکول میں بی ایل او کا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پر ووٹروں کی میپنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے لیکن متعدد بی ایل او اس کیمپ سے غیر حاضر رہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔ بی ایل اوز کے غیر حاضر ہونے کی شکایت مقامی کارپوریٹر سیف پٹھان ( ایم آئی ایم ) کو ملی تھی جس کے بعد سنیچر کو سیف پٹھان اپنی ٹیم (عبدالمنان شیخ ،سمیر ملک اور نصیر شیخ)کے ساتھ میونسپل اسکول پہنچے تو دیکھا کہ وہاں چند ایک ہی بی ایل او بیٹھے ہوئے ہیں ۔ لہٰذا انہوںنے کلوا میں واقع ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے الیکٹورل آفس جاکر غیر حاضر بی ایل او کی شکایت کی جس پر دفتر میں موجود افسر چودھری نے انہیں یقین دلایاکہ پیر سے بی ایل اوکو اس کیمپ میں موجود رہنے کی ہدایت دی جائے گی۔