Inquilab Logo Happiest Places to Work

گوگل جیمینائی پر نیٹ یوجی کا مفت ’’ماک ٹیسٹ‘‘ ، جانئے کیسے دیں؟

Updated: April 14, 2026, 10:23 PM IST | Mumbai

گوگل نے اپنےاے آئی پلیٹ فارم Gemini پر NEET-UG کے امیدواروں کے لیے مفت فل لینتھ ماک ٹیسٹ متعارف کرائے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد لاکھوں طلبہ کو ایک ایسا قابلِ اعتماد اور آسان ٹیسٹ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جو اصل امتحان کے فارمیٹ اور مشکل کی سطح سے قریب تر ہو، تاکہ وہ بہتر تیاری کر سکیں۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این

ہندوستان میں میڈیکل میں داخلہ امتحان (نیٹ یوجی) کی تیاری کرنے والے طلبہ کے لیے ایک اہم پیش رفت میں گوگل نے اپنے اے آئی پلیٹ فارم Gemini پر NEET-UG کے لیے مفت اور مکمل طوالت کے ماک ٹیسٹ لانچ کئے ہیں۔ یہ سہولت خاص طور پر ان لاکھوں امیدواروں کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جو ہر سال نیٹ کی تیاری کرتے ہیں۔ اس کا شمار ملک کے مشکل ترین امتحانات میں شمار ہوتا ہے۔ یہ نیا فیچر طلبہ کو حقیقی امتحانی ماحول کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ صارفین کو جیمینائی پر صرف یہ لکھنا ہے: 
I want to take a NEET mock exam.

یہ بھی پڑھئے: گجرات میں اُردو والوں کیلئے فخر کا مقام، ریاست سے پہلی پی ایچ ڈی ڈگری تفویض

اس کے بعد انہیں ایک مکمل ٹیسٹ فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ ٹیسٹ نہ صرف مکمل طور پر مفت ہیں بلکہ ان کا ڈیزائن بھی اصل امتحان کے فارمیٹ، سوالات کی نوعیت اور مشکل کی سطح کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جیسا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے تحت منعقد ہونے والے امتحان میں ہوتا ہے۔
گوگل نے اس اقدام کے لیے ہندوستان کے معروف تعلیمی پلیٹ فارمز کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جن میں فزکس والا اور کریئرس ۳۶۰؍ شامل ہیں۔ ان اداروں کے فراہم کردہ مواد کو سخت جانچ کے بعد شامل کیا گیا ہے تاکہ سوالات درست، متعلقہ اور ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس سمیت دیگر میڈیکل کورسیز کے داخلہ امتحان کے عین مطابق ہوں۔ یہ پیش رفت گوگل کے اے آئی پر مبنی تعلیمی ٹولز کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔ اس سے قبل کمپنی جیمینائی پر ایس اے ٹی اور جے ای ی مین کے لیے بھی مکمل طوالت کے پریکٹس ٹیسٹ متعارف کرا چکی ہے۔ اب نیٹ یو جی کو شامل کر کے گوگل نے میڈیکل فیلڈ کے طلبہ کے لیے بھی معیاری تیاری کو مزید قابلِ رسائی بنا دیا ہے۔
طلبہ ان ماک ٹیسٹس تک براہِ راست جیمینائی ایپ یا ویب انٹرفیس کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’سرسید احمد نے اپنے دور میں تعلیم کو اولین ترجیح دی اور قوم کو بیدار کیا ‘‘

فی الحال یہ ٹیسٹ صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہیں، تاہم مستقبل میں انہیں ہندی اور دیگر ہندوستانی زبانوں میں بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ مزید برآں، اس اقدام کے ساتھ تعلیمی شراکت داری کے تحت طلبہ کے لیے اضافی مواقع بھی پیدا کیے جا رہے ہیں۔ پروگرام مکمل کرنے والے سیکھنے والوں کو فزکس والا اور مائیکروسافٹ کی جانب سے مشترکہ سرٹیفیکیشن بھی مل سکتا ہے، جو اے آئی پر مبنی مستقبل کے جاب مارکیٹ میں ان کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK