• Mon, 06 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبرا : ’وی وانٹ پلے گراؤنڈ‘ نعروں کیساتھ نوجوانوں اوربچوں کا پُر امن مارچ

Updated: October 06, 2025, 12:43 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbra

 لاکھوں کی آبادی ہونے کےباوجود ممبرا میں بچوں کو کھیلنے کیلئے ایک بھی میدان نہیں ہے۔ اسی کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی  غیر سرکاری تنظیم ’ اسپورٹس کونسل آف ممبرا کوسہ‘ کے بینر پر اتوار کو شملہ پارک علاقے سے بابا صاحب امبیڈکر چوک (نزد ممبرا پولیس اسٹیشن) پیدل مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

Children and youth march to the playground. Photo: Inqilabad
کھیل کے میدان کیلئے نکالے گئے مارچ میں بچے اور نوجوان۔ تصویر: انقلاب

 لاکھوں کی آبادی ہونے کےباوجود ممبرا میں بچوں کو کھیلنے کیلئے ایک بھی میدان نہیں ہے۔ اسی کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی  غیر سرکاری تنظیم ’ اسپورٹس کونسل آف ممبرا کوسہ ‘ کے بینر  پر اتوار کو شملہ پارک علاقے سے بابا صاحب امبیڈکر چوک(نزد ممبرا پولیس اسٹیشن) پیدل مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پر امن مارچ میں ۷؍ تا ۱۲؍ سال کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ان میں متعدد بچیاں بھی شامل ہوئیں اور ’وی وانٹ پلے گراؤنڈ!‘(ہمیں کھیل کا میدان چاہئے)  ، ’’ٹی ایم سی ہوش میں آؤ!‘‘ اور ’’ٹی ایم سی ہائے ہائے!‘‘کے نعرے لگاتے ہوئے مارچ کیا۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں متعدد نعروں والے بینر لئے ہوئے تھے۔ ایک بڑے بینر پر ’’ممبرا وانٹس پلے گراؤنڈ ‘‘ نعرہ لکھا ہوا تھا۔اس کے علاوہ ہم کھیلنا چاہتے ہیں ،ہمیں میدان دیا جائے،  سے نو ٹو ایم سی اے۔مظاہرین میں چند بچے کرکٹ پیڈ ،ہینڈ گلوز اور ہیلمٹ  پہنے ہوئے تھے تو چند ایک نے اپنے ہاتھ میں فٹ بال لیا ہوا تھا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Inquilab - انقلاب (@theinquilab.in)

ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر چوک پر مارچ کے  اختتام پر اسپورٹس کونسل آف ممبرا کوسہ  کے صدر راشد خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں بتایا کہ ’’ اس مارچ کا مقصد یہ  تھاکہ ممبرا میں بچوں کیلئے پلے گراؤنڈ مل سکے، اس کیلئے ہم لوگ کئی دنوں سے متعلقہ افسران سے خط و کتابت کر رہے ہیں لیکن یہاں بچوں کےلئے ایک بھی پلے گراؤنڈ نہیں دیا گیا ہے۔‘‘ انہوںنے کلوامیں واقع ۸؍ پلے گراؤنڈ کی تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے ممبرا میں بچوں کیلئے ایک بھی پلے گراؤنڈ نہیں ہےلیکن ممبرا کے پڑوس میں بلکہ ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے ایک حصے کلوا  میں آج بھی ۸؍ پلے گراؤنڈ موجود ہے۔ وہاں پر بھی  بلڈر ہے ، سیاسی لیڈر ہے اور وہ بھی اِسی  تھانے میونسپل کارپوریشن  اور تھانے ضلع کا حصہ ہےجس کا ممبرا حصہ  ہے، ان سب کے باوجود آج ممبرا میں ایک بھی پلے گراؤنڈ نہیں ہے۔ ممبرا کے ساتھ یہ تفریق   اور سوتیلا سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟‘‘ انہوں  نے مزید بتایاکہ  حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق ممبرا کا جو اصل پلے گراؤنڈ ہے ،وہ ۸ء۲۷؍ ایکڑ  پر مشتمل ہے لیکن اس قطعہ اراضی میں ہیر پھیر کی گئی اور جب یہ رد و بدل کیا جارہا ہے ، مقامی سیاسی لیڈر کہاں تھے؟
  اسپورٹس کونسل آف ممبرا کوسہ  کے عہدیداروں نے کہاکہ  جس قطعہ اراضی پر پلے گراؤنڈ کا ریزرویشن تھا، اسے ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن(ایم سی اے) کو دیا جا رہا  ہے، ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ اگر پلے گراؤنڈ کی جگہ ایم سی اے کو دی جارہی ہے تو پھر اس کے بدلے کہیں اور پلے گراؤنڈ دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK