ٹیم نجیب ملا نے اعلان کیاہے کہ اب شملہ تلاؤ پالی پارک میں صبح اور شام کے وقت قرأت سنائی جائے گی۔ اس کیلئے پورے پار ک پر ۹؍ چھوٹے اسپیکر بھی لگائے گئے ہیں اور ۲۸؍ کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 16, 2026, 1:43 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbra
ٹیم نجیب ملا نے اعلان کیاہے کہ اب شملہ تلاؤ پالی پارک میں صبح اور شام کے وقت قرأت سنائی جائے گی۔ اس کیلئے پورے پار ک پر ۹؍ چھوٹے اسپیکر بھی لگائے گئے ہیں اور ۲۸؍ کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔
ٹیم نجیب ملا نے اعلان کیاہے کہ اب شملہ تلاؤ پالی پارک میں صبح اور شام کے وقت قرأت سنائی جائے گی۔ اس کیلئے پورے پار ک پر ۹؍ چھوٹے اسپیکر بھی لگائے گئے ہیں اور ۲۸؍ کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ ٹیم نجیب ملا کی جانب سے منگل کو اس نظم کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کارپویٹر صغیر ( راجو) انصاری ، ابراہیم راؤت، ریحان پِتل والا ، شاہ عالم ، این سی پی ( اجیت) کے رکن ایاز ( ببلو) شیخ اور دیگر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھئے:وسرجن پر اشتعال انگیزی کرنے والوں پر نگاہ رکھنے کا مطالبہ
اس تعلق سے کارپوریٹر راجو انصاری نے انقلاب کو بتایاکہ ’’ ہم نے مقامی رکن پالیمان ڈاکٹر شری کانت شندے سےشملہ پارک کی تزئین کاری کی درخواست کی تھی جس کے بعد انہوں نے ’اٹل میشن فار ریجووینشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن ( امرت) کے تحت اس شملہ پارک کی تزئین کاری کیلئے ۴؍ کروڑ ۶۱؍ لاکھ روپے منظور کروائے۔اس کے تحت ہمیں تعمیراتی کام اور احاطے کی دیوار کی تعمیر ، فوارہ لگانے اور گارڈن کی مرمت و تزئین کاری ، اسٹریٹ ،کیمرہ اور چھوٹے اسپیکر بھی لگانے تھے۔اس فائل کے پہلے مرحلے کا م تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔اس مرحلے میںپورے گارڈن میں ۹؍ اسپیکر لگائے گئے ہیں ۔‘‘ انہوںنے مزید بتایاکہ ’’ شملہ پارک تالاب کے آس پاس ۸؍ سے ۱۰؍ مساجد ہیں جس کے نمازی روزانہ صبح ۶؍ یا ۸؍ بجے اس پارک میں آکر بیٹھتے ہیں۔اس لئے ہم نے یہ مطالبہ کیا تھاکہ جس طرح تھانے میں تالاب سے منسلک تمام گارڈن میں بھجن وغیرہ لگایا جاتا ہےاسی طرز پر مسلم اکثریتی علاقوں کے درمیان واقع شملہ پارک گارڈن میں قرأت سنائی جائے اور منگل سے یہ نظم کر دیا گیا ہے ۔پورے قرآن مجید کی ۱۱۴؍ سورتوں کی قرأت کو مع ترجمہ سنایا جائے گا۔‘‘