• Sat, 21 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبرا: ٹورینٹ پاور کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا زبردست احتجاج

Updated: November 21, 2026, 4:29 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا( ایس ڈی پی آئی) ممبرا کلوا اسمبلی  حلقہ کی جانب سے جمعہ کو ممبرا میں بجلی سپلائی اور بل وصولی کرنے والی فرنچائزی ٹورینٹ پاور کے خلاف صارفین کو درپیش مختلف مسائل پر زبردست احتجاجی مارچ نکالا گیا۔

A scene from a protest against Torrent Power. Photo: Inquilab
ٹورینٹ پاورکے خلاف احتجاج کا منظر۔ تصویر: انقلاب

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا( ایس ڈی پی آئی) ممبرا کلوا اسمبلی  حلقہ کی جانب سے جمعہ کو ممبرا میں بجلی سپلائی اور بل وصولی کرنے والی فرنچائزی ٹورینٹ پاور کے خلاف صارفین کو درپیش مختلف مسائل پر زبردست احتجاجی مارچ نکالا گیا۔ یہ مارچ دارالفلاح مسجد سے شروع ہوکر کھرڈی روڈ کے قریب واقع ٹورینٹ پاور کمپنی کے دفتر تک نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی جنہوں نے گھریلو اور تجارتی بجلی صارفین پر  معاشی بوجھ، مسلسل بڑھتے بجلی بل، بجلی کے غیر منصفانہ نرخوں اور بلنگ میں بے ضابطگیوں کے خلاف آواز بلند کی گئی۔

یہ بھی پڑھئے: مشرقی اور مغربی علاقوں کو جوڑنے کیلئے سرنگ اور نئی سڑک بنانے کی تجویز وزیراعلیٰ کو پیش

مظاہرین نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں گھریلو اور تجارتی صارفین کیلئے بجلی کے مختلف سلیب (۱۰؍ روپے ۸۰؍  پیسہ سے لے کر ۱۷؍ روپے ۵۳؍  پیسے فی یونٹ تک)، وہیلنگ اور مقررہ چارجز ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں جبکہ تخمینی میٹر ریڈنگ کی وجہ سے غلط بل بھیجے جا رہے ہیں۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ بجلی نرخوں میں فوری کمی کی جائے، غلط بلوں کا آڈٹ کر کے اضافی رقم ایڈجسٹ کی جائے، عوامی سماعت منعقد ہو اور ٹورینٹ پاور کے۲۰؍سالہ بجلی تقسیم کے معاہدے کا شفاف جائزہ لیا جائے۔ایس ڈی پی آئی نے انتباہ دیا کہ اگر انتظامیہ نے تحریری یقین دہانی کے ساتھ فوری کارروائی نہ کی تو احتجاج کو دھرنے اور غیر معینہ مدت  تحریک میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK