ممبئی میں ٹریفک جام کے سنگین مسئلے کو کم کرنے اور سفر کا وقت گھٹانے کیلئے ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(ایم ایم آر ڈی اے) نے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کے سامنے ۲؍بڑے اور اہم متبادل راستوں کا منصوبہ پیش کیا۔
EPAPER
Updated: November 21, 2026, 4:26 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
ممبئی میں ٹریفک جام کے سنگین مسئلے کو کم کرنے اور سفر کا وقت گھٹانے کیلئے ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(ایم ایم آر ڈی اے) نے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کے سامنے ۲؍بڑے اور اہم متبادل راستوں کا منصوبہ پیش کیا۔
ممبئی میں ٹریفک جام کے سنگین مسئلے کو کم کرنے اور سفر کا وقت گھٹانے کیلئے ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(ایم ایم آر ڈی اے) نے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کے سامنے ۲؍بڑے اور اہم متبادل راستوں کا منصوبہ پیش کیا۔ ان میں مشرقی اور مغربی علاقوں کو جوڑنے کیلئے باندرہ-ورلی سی لنک سے باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی ) تک ۳۱؍کلومیٹر طویل سرنگ اور اُتن سے ویرار تک نئی سڑک بنانے کی تجویز شامل ہے۔ جمعرات کو وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کی رہائش گاہ ’ورشا‘ پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں بنیادی ڈھانچے کےمتذکرہ منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا ۔
۳۱؍ کلو میٹر طویل ’انٹیگریٹڈ ٹنل روڈ سسٹم‘
منصوبے کا مقصد: یہ ایک جدید زیر زمین سڑکوں (سرنگوں) کا نیٹ ورک ہوگا جو ممبئی کے مشرقی اور مغربی مضافات کو آپس میں جوڑےگا۔
اہم مقامات سے رابطہ: یکطرفہ طور پر تقریباً۳۱؍ کلومیٹر طویل یہ زیرزمین راستہ باندرہ-ورلی سی لنک، باندرہ کرلا کمپلیکس( بی کے سی)، مجوزہ بی کے سی بلٹ ٹرین اسٹیشن، دھاراوی، چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل -۲، ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے اور ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے کو براہِ راست جوڑے گا۔ اس کیلئے اسٹریٹجک مقامات پر داخلی اور خارجی راستے/گیٹ بنائے جائیں گے جس سے شہر کی مصروف سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: نائر اور کے ای ایم اسپتال میں جدید ترین ایم آرآئی سسٹم کا افتتاح
اُتّن (بھائندر) تا ویرار سی لنک (ممبئی-وادھون ایکسپریس وے کنیکٹیویٹی)
ترمیم شدہ منصوبہ:ایم ایم آر ڈی اے نے مجوزہ اُتّن/بھائندر تا ویرار سی لنک کیلئے ۲؍نئے متبادل راستوںکی تجویز پیش کی ہے۔
لاگت میں بڑی بچت: سمندری پل کے بجائے ساحل کے اندرونی حصے سے بلند راستہ (ایلیویٹڈ) بنانے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس سے اس منصوبے کی لاگت میں تقریباً۲۰؍ ہزار کروڑ روپے کی بچت ہوسکتی ہے۔
بندرگاہ سے رابطہ: یہ راستہ ممبئی کو دہانو میں مجوزہ وادھون بندرگاہ اور ایم ایم آر کے مجوزہ رنگ روڈ نیٹ ورک سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
’’ یہ سفر کے وقت کو کافی حد تک کم کردیں گے‘‘
وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے ان منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ نئے راستے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کے رنگ روڈ سے جڑ کر شہریوں کے سفر کے وقت کو کافی حد تک کم کر دیں گے۔