• Mon, 16 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میونخ: سعودی وزیر خارجہ اور ٹرمپ کے مشیر مساد بولوس کے درمیان ملاقات

Updated: February 16, 2026, 2:11 PM IST | Munich

میونخ میں جاری سیکوریٹی کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے عرب اور افریقی امور کے سینئر مشیر مساد بولوس کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیاگیا، ساتھ ہی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سلامتی اور استحکام کے فروغ کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Saudi Arabia`s Foreign Minister Prince Faisal bin Farhan. Photo: X
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان۔ تصویر: ایکس

مونخ (جرمنی) میں جاری سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے عرب اور افریقی امور کے سینئر مشیر مساد بولوس کے درمیان ملاقات ہوئی۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں عہدیداران نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ یہ ملاقات تین روزہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ہوئی، جس میں عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سیاسی و سیکیورٹی لیڈرشرکت کر رہے ہیں۔یہ بات چیت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب مشرق وسطیٰ کے مختلف حصوں میں کشیدگی بڑھی ہوئی ہے اور سفارتی کوششیں صورت حال پر قابو پانے اور علاقائی استحکام کے تحفظ پر مرکوز ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ترکی کےوزیر خارجہ کی غزہ کی انتظامیہ کی قومی کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین بڑھتی کشیدگی ، اور ٹرمپ کی ایران کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی اور اس کے جواب میں ایران کی خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک میں تشویش پائی جارہی ہے، حالانکہ ایران نے کہا کہ اس کا ارادہ کسی خلیجی ممالک پر حملہ کرنے کا نہیں ہے، تاہم وہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ عرب ممالک ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی کے سبب خدشات کا اظہار کررہے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال  کرنے کی اجازت نہ دینے کااعادہ کیا ہے۔ سعودی وزیر کی یہ ملاقات اسی پس منظر میں ہونے کا قیاس لگایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK