• Thu, 24 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویر داس کو’ ’فُل والیوم‘‘ کے لیے تیسری بار انٹرنیشنل ایمی میں نامزدگی ملی

Updated: September 24, 2026, 6:02 PM IST | New York

ہندوستانی اسٹینڈ اَپ کامیڈین اور اداکار ویر داس کو ایک بار پھرانٹر نیشنل ایمی ایواڈرس کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے تازہ ترین نیٹ فلکس اسٹینڈ اَپ اسپیشل ’’ویر داس: فُل والیوم‘‘ کو باوقار انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں نامزدگی ملی ہے۔ اس نامزدگی کے ساتھ ہی ویر داس تین مرتبہ انٹرنیشنل ایمی کے لیے نامزد ہونے والے پہلے بھارتی فنکار بن گئے ہیں۔

Vir Das.Photo:INN
ویر داس۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی اسٹینڈ اَپ کامیڈین اور اداکار ویر داس کو ایک بار پھرانٹر نیشنل ایمی ایواڈرس کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے تازہ ترین نیٹ فلکس اسٹینڈ اَپ اسپیشل ’’ویر داس: فُل والیوم‘‘ کو باوقار انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں نامزدگی ملی ہے۔ اس نامزدگی کے ساتھ ہی ویر داس  تین مرتبہ انٹرنیشنل ایمی کے لیے نامزد ہونے والے پہلے بھارتی فنکار  بن گئے ہیں۔
یہ نامزدگی بین الاقوامی سطح پر ویر داس کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ وہ ان ہندوستانی کامیڈینز میں شامل ہیں جنہیں انٹرنیشنل ایمی کے پلیٹ فارم پر مسلسل پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ ان کا ایمی سفر ۲۰۲۱ء میں شروع ہوا، جب ان کے نیٹ فلکس اسپیشل ’’ویر داس: فُل والیوم‘‘ کو کامیڈی کیٹیگری میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ایمی کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے دو سال بعد ۲۰۲۳ء میں ویر داس کو اپنے کامیڈی اسپیشل ’’ویر داس: لینڈنگ‘‘ کے لیے دوبارہ نامزدگی ملی۔ اس مرتبہ انہوں نے کامیڈی کیٹیگری میں  انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ جیت لیا  اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی کامیڈین بن گئے۔

یہ بھی پڑھئے:تیلگوانڈسٹری میں لوگ سنیما کا جشن مناتے ہیں : راگھو جوئل

’’فُل والیوم‘‘ کے لیے تازہ نامزدگی کے بعد ویر داس اب  تین مرتبہ انٹرنیشنل ایمی نامزد  ہوچکے ہیں۔ ان کی تینوں نامزدگیاں ان کے نیٹ فلکس کامیڈی اسپیشلز کے لیے ملی ہیں۔ یہ کامیابی نیٹ فلکس کے ساتھ ان کی طویل عرصے سے جاری تخلیقی شراکت داری کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ ’’ویر داس: فُل والیوم‘‘ نیٹ فلکس کے لیے ان کا پانچواں کامیڈی اسپیشل ہے۔ ’’ویر داس: فُل والیوم‘‘ کی شوٹنگ  ممبئی، لندن اور نیویارک  میں کی گئی ہے۔ یہ ایک ذاتی نوعیت کا منفرد کامیڈی اسپیشل ہے، جس کی تیاری کے دوران ویر داس کو ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ شو کی شوٹنگ سے کچھ عرصہ قبل ویر داس کی  آواز چلی گئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے بغیر آواز کے پورے اسپیشل کو دوبارہ لکھا اور اس کے بیشتر حصے بغیر ریہرسل کے پیش کیے۔ جو صورتحال ابتدا میں ایک مشکل بن کر سامنے آئی، وہی بعد میں اس کامیڈی اسپیشل کا اہم حصہ بن گئی۔ اس شو میں خاموشی، خوشی، بے وقوفی اور اپنی آواز دوبارہ تلاش کرنے  جیسے موضوعات کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
 نامزدگی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ویر داس نے کہا کہ ’’فُل والیوم‘‘ نامی شو کے لیے انٹرنیشنل ایمی کی نامزدگی ملنا ان کے لیے خود ایک دلچسپ اور عجیب تجربہ ہے، کیونکہ یہ اسپیشل اس وقت بنایا گیا جب انہوں نے واقعی اپنی آواز کھو دی تھی۔ ان کے مطابق خاموشی سے شروع ہونے والی یہ کہانی اتنی دور تک پہنچی، یہ ان کے لیے خاص اور ناقابلِ یقین ہے۔ انہوں نے اپنے سابقہ اسپیشل  ’’فور انڈیا‘‘  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسی موقع پر انہیں پہلی مرتبہ احساس ہوا کہ  ہندوستانی کامیڈی کو عالمی سطح پر بھی جگہ مل سکتی ہے۔ ’’لینڈنگ‘‘ نے انہیں ایمی ایوارڈ دلایا اور اب ’’فُل والیوم‘‘ نے انہیں ایک بار پھر اس عالمی گفتگو کا حصہ بنا دیا ہے۔ ویر داس نے اس کامیابی پر  نیٹ فلکس، اپنی پوری ٹیم اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا  جنہوں نے اس منفرد اور ذاتی کامیڈی اسپیشل کی تیاری میں ان کا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھئے:جب مجھے لگے گا کہ قومی ٹیم کے لیے کچھ نہیں کر پا رہا ہوں تو اپنا کریئر ختم کر دوں گا: رونالڈو

ویر داس کی تیسری انٹرنیشنل ایمی نامزدگی ان کے بین الاقوامی کریئر میں ایک اور نمایاں اضافہ ہے۔ ان کے کامیڈی اسپیشلز کے ذریعے ہندوستانی اسٹینڈ اَپ کامیڈی کو مختلف ممالک اور ثقافتوں کے ناظرین تک رسائی ملی ہے۔ ’’فُل والیوم‘‘ کے لیے یہ نامزدگی نہ صرف ویر داس کے لیے بلکہ عالمی پلیٹ فارم پر ہندوستانی کامیڈی کی موجودگی کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہے۔ ان کی تینوں ایمی نامزدگیاں نیٹ فلکس کے کامیڈی اسپیشلز کے لیے ہوئی ہیں، جبکہ ۲۰۲۳ء  میں ’’ویر داس: لینڈنگ‘‘ کے ذریعے وہ انٹرنیشنل ایمی جیتنے والے پہلے ہندوستانی کامیڈین  بھی بن چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK