یہاں کے کھڑی مشین روڈ پر واقع آزاد نگر علاقہ جہاں آبادی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے ، کے شہریوں کو علاج کی سہولت مہیا کرانے کیلئے تھانے میونسپل کارپوریشن( ٹی ایم سی ) کی جانب سے پیر ۱۵؍ ستمبر سے میونسپل دواخانہ (پرائمری ہیلتھ سینٹر) شروع کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 16, 2025, 3:14 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbra
یہاں کے کھڑی مشین روڈ پر واقع آزاد نگر علاقہ جہاں آبادی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے ، کے شہریوں کو علاج کی سہولت مہیا کرانے کیلئے تھانے میونسپل کارپوریشن( ٹی ایم سی ) کی جانب سے پیر ۱۵؍ ستمبر سے میونسپل دواخانہ (پرائمری ہیلتھ سینٹر) شروع کیا گیا ہے۔
یہاں کے کھڑی مشین روڈ پر واقع آزاد نگر علاقہ جہاں آبادی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے ، کے شہریوں کو علاج کی سہولت مہیا کرانے کیلئے تھانے میونسپل کارپوریشن( ٹی ایم سی ) کی جانب سے پیر ۱۵؍ ستمبر سے میونسپل دواخانہ (پرائمری ہیلتھ سینٹر) شروع کیا گیا ہے۔ یہاں پر شہریو ں کا مفت علاج کیا جائے گا۔
یہ دواخانہ قائم کرنے کیلئے کوشش کرنے والے مقامی سابق کارپوریٹر اور تھانے میونسپل کارپوریشن کے سابق اپوزیشن لیڈر اشرف (شانو) پٹھان نے بتایاکہ اس علاقے میں غریب، پسماندہ اور مزدور طبقہ کے افراد بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ یہاں کے شہریوں کو علاج کیلئے ایم ایم ویلی علاقے میں واقع مجاہد آزادی حکیم اجمل خان میونسپل اسپتال یا کلوا میں واقع چھترپتی شیواجی مہاراج اسپتال جاتا پڑتا ہے اور یہ دونوں اسپتال یہاں سے کافی دور بھی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کوپریشانی ہورہی تھی ۔ اسی پریشانی کے پیش نظر یہاں یہ دواخانہ قائم کیا گیا ہے۔ اس میں دواخانے میں موسمی،چھوٹی موٹی بیماریوں کے علاوہ ٹیکہ کاری،خواتین میں پائی جانے والی بیماریوں کے علاوہ ٹی بی جیسے امراض کی دوائیں بھی دی جائیں گی۔ انہوںنے مزید بتایا کہ یہاں میونسپل کارپوریشن کا دواخانہ شروع کروانا ہماری دیرینہ کوشش تھی جومیونسپل کمشنرکے تعاون سے کامیاب ہو سکی۔
پیر کو جب نمائندہ انقلاب نے دوپہر پونے ۲ ؍بجے اس میونسپل دواخانے کا دورہ کیا تو وہاں رجسٹریشن کاؤنٹر پر موجود شیخ محمد توقیر نے بتایا کہ پیر سے اسپتال شروع ہوا ہے۔ دواخانہ صبح ساڑھے ۹؍ بجے سےشام ساڑھے ۴؍بجے تک کھلا رہے گا۔ یہاں مفت علاج کیا جائے گا، البتہ صحیح نام درج کرنے کیلئے مریض کا آدھار یا دیگر کوئی شناختی کارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ چھوٹےبچوں کو ٹیکہ لگوانے کیلئے ان کا ٹیکہ کارڈ ساتھ لانا لازمی ہو گا۔