• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مسلم ایمبولنس اور سیفی ایمبولنس ۴۰؍سال سے خدمات پیش کررہی ہیں

Updated: September 08, 2025, 8:52 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

جلوس کے دوران ان کا طبی عملہ موجود ہوتا ہے۔ ہر سال برادرانِ وطن کے تہواروں کے موقع پر بھی ایمبولنس کی خدمات پیش کی جاتی ہیں۔

Muslim Ambulance will also offer its services on the occasion of Eid Milad-un-Nabi procession. Photo: INN
عیدمیلادالنبیؐ کے جلوس کے موقع پرمسلم ایمبولنس بھی اپنی خدمات پیش کرے گی۔ تصویر: آئی این این

آج جنوبی ممبئی میں عیدمیلادالنبیؐ کا جلوس نکالا جائے گا۔ اس موقع پر طبی مدد فراہم کرنے کے مقصد سے مسلم ایمبولنس اور سیفی ایمبولنس ٹرسٹ  ایک بار پھر اپنی خد مات پیش کرنے کیلئے موجود رہیں گے۔ دونوں ٹرسٹ یہ خدمات ۴۰؍سال سے پیش کررہے ہیں۔
 آل انڈیا خلافت کمیٹی کے شاندار جلوس میں شرکت کرنے والوں کی صحت بگڑنے یا کوئی حادثہ پیش آنے پر فوری طبی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے دو ٹرسٹوں سے ایمبولنس خدمات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔اس بارے میں آل انڈیا خلافت کمیٹی کے چیئرمین سرفراز آرزو نے بتایا کہ ’’ہر سال کی طرح امسال بھی مسلم اور سیفی ایمبولنس ٹرسٹ سے ایمبولینس اور طبی اسٹاف فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے جسے قبول بھی کرلیا گیا ہے- انہوں نے یہ بھی بتایاکہ  ایمبولنس کی خدمات جلوس کے شرکاء اور زائرین کے لئے حاصل کی جاتی ہیں تاکہ اچانک کسی کی طبیعت ناساز ہونے پر اسے فوری طبی مدد فراہم کی جاسکے۔
 اس تعلق سے صابو صدیق اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر رؤف سمار نے بتایا کہ مسلم ایمبولنس ٹرسٹ ۴۰، ۴۵؍سال سے جلوسِ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ۳؍ سے۴؍افراد پر مشتمل طبی اسٹاف اور فرسٹ ایڈ کے ہمراہ ایمبولنس   خدمات انجام دے رہا ہے ۔‘‘ موصولہ اطلاع کے مطابق جلوس کے دوران مسلم اور سیفی ایمبولنس ٹرسٹ سے کسی بھی فرد کو طبی مسئلہ یا حادثہ پیش آنے پر فوری طبی راحت دینے اور سنگین طبی مسئلہ ہونے پر اسی ایمبولنس کی مدد سے اسپتال داخل کرنے کی خدمات لی جاتی ہے ۔
یہی نہیں مذکورہ دونوں ٹرسٹ برادران وطن کے مختلف تہواروں کے موقع پر بھی ایمبولنس سروس فراہم کرتے ہیں ۔حال ہی میں آزاد میدان میں ہونے والے مراٹھا آندولن کے دوران بھی دونوں ٹرسٹ نے اپنی خدمات پیش کی تھیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK