Inquilab Logo Happiest Places to Work

میانمار کے جنگجوؤں کا منی پور کے گاؤں پر حملہ

Updated: May 08, 2026, 10:39 AM IST | Imphal

گھروں کو آگ لگا دی، مقامی افراد کو جان بچا کر بھاگنا پڑا، ۲؍ افراد لاپتہ۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جمعرات کو  منی پور   میں میانمار کی سرحد سے لگے دیہاتوں پر  غیر ملکی جنگجوؤں نے حملہ کردیا۔ کامجونگ ضلع کے دیہاتوں پر حملہ کے دوران گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ یہاں رہنے والوں کوجان بچا کر بھاگنے پر مجبور  ہونا پڑا۔

پولیس  نے اس کی تصدیق کی اور  بتایا ہے کہ جنگجوؤں نے کاسوم کھولن پولیس اسٹیشن علاقے کے تحت آنے والے    تانگ کھل ناگا  میں  ناملی، وانگلی اور چورو  گاؤں  پر صبح تقریباً ۴؍  بجے  حملہ کیا۔  اس  کے بعد سرحدی بستیوں کے رہنے والے افرادقریبی جنگلات میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔یہ دیہات بین الاقوامی سرحد سے ایک کلومیٹر سے بھی کم دوری پر واقع ہیں۔حکام کے مطابق حملے کے دوران فرار ہونے کی کوشش میں کم از کم ایک معمر خاتون زخمی ہو گئی۔ مقامی افراد کے مطابق  ناملی میں دو گھر، وانگلی میں تین سے چار گھر اور چورو میں چرچ کے علاوہ کئی گھر جل کر خاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھئے: پولیس بھرتی امتحانات کے سوالیہ پرچے میں نجی پبلشر کی کتاب کے سوالات ہو بہو شائع

پھونگیار کے ایم ایل اے ایل کیشنگ نے الزام لگایا  ہےکہ یہ حملہ سرحد پار میانمار میں  موجود جنگجوتنظیموں کوکی نیشنل آرمی (برما) اور پیپلز ڈیفنس فورس نے کیا ہے۔کیشنگ نے  بتایا کہ ’’اب تک ریاست اندرونی خلفشار کا سامنا کر رہی تھی، آج بیرونی جارحیت بھی  ہوئی۔ کوکی نیشنل آرمی-بی اور پیپلز ڈیفنس فورس کی مشترکہ فورس نے صبح ساڑھے ۳؍  بجے ۴؍سے ۵؍سرحدی دیہاتوں پر حملہ کیا۔‘‘ انہوں نے  بتایا کہ ’’ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر کئی گھر جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ ایک خاتون سمیت ۲؍افراد لاپتا ہیں۔‘‘ عینی شاہدین  کا کہنا ہے کہ انہیں جنگجو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔   خبر کے لکھے جانے تک مرکزی وزار ت داخلہ اس معاملے پر خاموش ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK